in

ژوب:دہشت گرد حملے میں 4 ایف سی جوان شہید،6 زخمی

ژوب:دہشت گرد حملے میں 4 ایف سی جوان شہید،6 زخمی

بلوچستان کےعلاقے ژوب میں افغانستان سے دہشت گرد حملے میں 4 ایف سی جوان شہید اور6 زخمی ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق من زکئی سیکٹر ژوب میں ایف سی جوان پاک افغان سرحد پر باڑ لگانے میں مصروف تھے جب سرحد پار سے ان پر فائرنگ کی گئی۔ شہدا میں حوالدار نور زمان، سپاہی شکیل عباس، سپاہی احسان اللہ اور نائیک سلطان شامل ہیں۔ زخمیوں کو سی ایم ایچ کوئٹہ منتقل کردیا گیا جہاں ان کا علاج جاری ہے۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ ایف سی کی جانب سے دہشت گردوں کو منہ توڑ جواب دیا گیا۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Faisalabad

فیصل آباد کے 16علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ

اداکارہ ایمن اور منال نے عید کے کپڑوں کا مسئلہ حل کر لیا

اداکارہ ایمن اور منال نے عید کے کپڑوں کا مسئلہ حل کر لیا