in

پاکستان سی پیک کےباعث خودمختار ہوکرآگے بڑھےگا، عاصم سلیم باجوہ

پاکستان سی پیک کےباعث خودمختار ہوکرآگے بڑھےگا، عاصم سلیم باجوہ

چیئرمین سی پیک اتھارٹی عاصم باجوہ کاتقریب سے خطاب

چیئرمین سی پیک اتھارٹی عاصم سليم باجوہ کا کہنا ہے کہ چین پاکستان کے ساتھ آئی ٹی اور زراعت کے شعبے میں کام کرنے کا خواہاں ہے۔

کراچی چیمبر آف کامرس میں چیئرمین سی پیک اتھارٹی عاصم سليم باجوہ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سی پيک سے ملک ميں خوشحالی آئےگی ہم ويسٹ انڈسٹريلائزيشن کی طرف جارہےہيں، چینی آئی ٹی سيکٹر اور زراعت کے شعبے میں ہمارے ساتھ کام کرنے کا خواہاں ہے۔ ملک میں سرمايہ کارآرہے ہيں، فيکٹريز لگنا شروع ہوگئی ہيں۔

گوادر ميں 6فيکٹريز بن چکی ہیں جبکہ کئی فيکٹریز ميں کام شروع ہوچکا، فيزٹو لانچ کرنے کيلئے تيار ہيں، ملک جلد ہی غيرملکی سرمايہ کاری بھی ہوگی۔

چین کے ساتھ ملکر ہم نےملتان سکھر موٹروے، ہزار موٹر وے سميت ديگر منصوبے مکمل ہوچکے ہیں جبکہ بہت سے ايسے منصوبے رواں دواں ہيں۔ پشاور سے کراچی تک کا سفر مختصر اور آسان ہوجائےگا، اسلام آباد سے ڈی آئی خان، ڈی آئی خان سے ژوب سڑک بنارہےہيں۔ کوئٹہ سے خضدار، خضدار سے اين اے فائيو اور يہ سب گوادر سے منسلک ہونگے، سی پيک ہماراقومی منصوبہ ہے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

اداکارہ صبور علی کی  اپنی منگنی پر رونے کی تصویر وائرل وجہ ایسی کہ آپ کو بھی دکھ ہوگا

اداکارہ صبور علی کی  اپنی منگنی پر رونے کی تصویر وائرل وجہ ایسی کہ آپ کو بھی دکھ ہوگا

سرکاری ملازمين کيلئےعیدالفطر کی چٹھيوں کا اعلان

سرکاری ملازمين کيلئےعیدالفطر کی چٹھيوں کا اعلان