راولپنڈی میں کار شوروم پر فائرنگ میں باپ اور بیٹا جاں بحق ہوگئے۔
پولیس کے مطابق نامعلوم افراد نے کار چوک کے قریب شو روم پر فائرنگ کی، واقعے میں باپ اور بیٹا موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے، جن کی شناخت شریف اور عدیل کے ناموں سے ہوئی۔
پولیس کے مطابق ملزمان فائرن کے بعد فرار ہوگئے، لاشیں اسپتال منتقل کردی گئیں، پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرکے تفتیش شروع کردی۔