in

نوبیاہتا شخص کا قتل، بیوی کا دوست گرفتار

نوبیاہتا شخص کا قتل، بیوی کا دوست گرفتار

اسلام آباد میں دو ہفتے پہلے ہونے والے ایک نو بياہتا شخص کے قتل کا معمہ حل ہوگيا۔

پولیس کے مطابق سيکٹر جی الیون کے رہائشی اور سعودی پلٹ عمار شہزاد کی شادی 12 اپريل کو ہوئی تھی تاہم انہیں 23 اپریل کو اتوار بازار کے قریب فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا تھا۔

ڈی ایس پی خالد اعوان نے سماء کو بتایا کہ تفتیش کے نتیجے میں ایک 18 سالہ شخص محمد عامر کو حراست میں لیا گیا جس نے اعتراف کرلیا ہے کہ اس نے عمار کو قتل کیا کیوں کہ وہ اس کی بیوی سے شادی کرنا چاہتا تھا۔ ملزم نے بتایا ہے کہ اس نے ایک دن موقع پا کر عمار کو نزدیک سے سینے پر تین فائر کیے جو جان لیوا ثابت ہوئے۔

ملزم کا کہنا ہے لڑکی اپنے شوہر کو پسند نہيں کرتی تھی اور میں اسے ديکھ نہيں سکتا تھا اس وجہ سے مجھے غصہ تھا جس کی وجہ سے گھر پر رکھا اپنے بھائی کا پستول اٹھا لایا اور عمار کو گولیاں مار دیں۔

پوليس نے مقتول کی بیوی کو شریک جرم قرار دیتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ واردات سے قبل وہ خود اپنے شوہر کو چہل قدمی کے بہانے سڑک پر لائی تھی۔

مقتول کے والد اب تک کی پوليس تفتيش سے مطمئن ہیں اور ان کا ملزم کو سخت سزا دينے کا مطالبہ ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ قتل ميں معاونت کرنے والی مقتول کی بیوی کی گرفتاری کے لیے کوششیں جاری ہیں۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

امجد صابری کے صاحبزادے نے بھردو جھولی میری یا محمد پڑھ کر والد کی یادیں تازہ کردیں ویڈیو وائرل

امجد صابری کے صاحبزادے نے بھردو جھولی میری یا محمد پڑھ کر والد کی یادیں تازہ کردیں ویڈیو وائرل

میانوالی: تین معصوم بیٹیوں کا قاتل باپ گرفتار

میانوالی: تین معصوم بیٹیوں کا قاتل باپ گرفتار