in

میانوالی: تین معصوم بیٹیوں کا قاتل باپ گرفتار

میانوالی: تین معصوم بیٹیوں کا قاتل باپ گرفتار

میانوالی می ایک شخص نے بيوی سے جھگڑے پر اپنی3 بیٹیوں کو فائرنگ کرکے قتل کردیا۔

پولیس کے مطابق یہ واقعہ میانوالی کے نواحی علاقے اسکندرآباد میں اتوار کی شب و پیش آیا جس میں 2 سالہ عائشہ، 3 سالہ عليشہ اور 4سالہ عرفہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگئيں۔

ملزم نادر خان نے بیوی سے جھگڑا ہونے کی صورت میں بیوی اور بیٹیوں پر فائر کھول دیا جس کے نتیجے میں اس کی بچیاں جاں بحق ہوئیں جبکہ بچیوں کی ماں کو زخمی حالت ميں اسپتال منتقل کیا گیا۔

پولیس نے مقدمہ درج کرتے ہوئے نادر خان کو گرفتار کرلیا ہے جبکہ اس کی زخمی بیوی تحصيل ہيڈ کوارٹر اسپتال داؤد خیل میں زیر علاج ہے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

نوبیاہتا شخص کا قتل، بیوی کا دوست گرفتار

نوبیاہتا شخص کا قتل، بیوی کا دوست گرفتار

افغان جنگ! اسامہ بن لادن کی ہلاکت کو10سال مکمل

افغان جنگ! اسامہ بن لادن کی ہلاکت کو10سال مکمل