in

مردان میں خاتون کا گینگ ریپ، دو ملزمان گرفتار

مردان میں خاتون کا گینگ ریپ، دو ملزمان گرفتار

مردان پولیس نے خاتون کے گینگ ریپ میں ملوث 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ ملزمان نے ابتدائی تفتیش میں اعتراف جرم کرتے ہوئے دیگر ملزمان کے نام بھی اگل دیے۔

مردان پولیس کے ترجمان کے مطابق تھانہ خرکی میں ایک خاتون نے رپورٹ درج کرتے ہوئے بتایا کہ بدھ کی شام ملزمان مہران ولد قادر، حضرت علی ولد سبز عالی، اور طلحہ ولد اعظم سید نے دو نامعلوم افراد کے ہمراہ ان کا گینگ ریپ کیا ہے۔

تھانہ خرکی پولیس نے خاتون کی شکایت پر مقدمہ درج کرلیا اور خاتون کو طبی معائنے کیلئے اسپتال منتقل کردیا۔

ڈی پی او مردان ڈاکٹر زاہد اللہ نے ملزمان کی فوری گرفتاری کیلئے اسپیشل انوسٹی گیشن ٹیم ترتیب دی۔ ٹیم نے فوری کارروائی کرتے ہوئے نامزد تین ملزمان میں سے دو ملزمان مہران ولد قادر اور حضرت علی ولد سبز علی کو گرفتار کرلیا۔

گرفتار ملزمان نے تفتیش کے دوران اپنے جرم کا اعتراف کرتے ہوئے اپنے ساتھ دوسرے شریک نامعلوم ساتھیوں کے نام بھی اگل دیئے جن کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

ترجمان کے مطابق مزید متاثرہ خاتون کو مردان پولیس کی لیڈی ویکٹم سپورٹ آفیسرز مدد فراہم کر رہی ہیں۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

’اگر آپ نے میرے ساتھ سفر کیا تو آپ میرے لو افیئر کے بارے میں جانتے ہوں گے‘ہانیہ عامر نے دورہ دبئی کی تصاویر شیئرکردیں

’اگر آپ نے میرے ساتھ سفر کیا تو آپ میرے لو افیئر کے بارے میں جانتے ہوں گے‘ہانیہ عامر نے دورہ دبئی کی تصاویر شیئرکردیں

پاکستان نے کسی کو کروناوائرس سے ’’علاج‘‘ کالائسنس نہیں دیا

پاکستان نے کسی کو کروناوائرس سے ’’علاج‘‘ کالائسنس نہیں دیا