in

عثمان ڈار کا اسسٹنٹ کمشنر سے پیش آئے ناخوشگوار واقعے پر افسوس

Usman Dar

وزیراعظم کے معاون خصوصی عثمان ڈار نے کہا ہے کہ اسسٹنٹ کمشنر سیالکوٹ سے پيش آئے ناخوش گوار واقعے پر افسوس ہوا۔

سوشل میڈیا سائٹ ٹویٹر پر عثمان ڈار نے لکھا کہ اسسٹنٹ کمشنر سیالکوٹ سونيا صدف کو ذاتی طور پر جانتا ہوں جو کہ ذمہ دار اور قابل افسر ہیں۔

انہوں نے کہا کہ خواتین کا گورننس سسٹم میں کردار انتہائی خوش آئند ہے اس لیے گورننس سسٹم میں خواتین کا کردار سراہا جانا چاہیئے۔

واضح رہے کہ اتوار 2مئی کو سیالکوٹ میں بازار کے دورہ کے موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان اور اسسٹنٹ کمشنر صونیا صدف کے درمیان بحث ہوگئی۔

دکانوں پر گلے سڑے پھل ديکھ کر معاون خصوصی غصے ميں آگئيں اور انہوں نے اسسٹنٹ کمشنر کو بلا کر ڈانٹ دیا۔ اسسٹنٹ کمشنر سونيا صدف نے جواب ديا کہ ميڈم آرام سے بھی بات کی جا سکتی ہے، جس پر فردوس عاشق اعوان مزيد آگ بگولہ ہوگئيں اور جواب دیا کہ کيا آپ آسمان سے اتری ہيں؟۔

سیالکوٹ:فردوس عاشق اوراسسٹنٹ کمشنر کے درمیان سخت جملوں کا تبادلہ

معاملہ بگڑنے پر اسسٹنٹ کمشنر وہاں سے چلی گئيں مگر فردوس عاشق اعوان کا غصہ ٹھنڈا نہيں ہوا۔

بازار کے باہر بھی میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزيراعلیٰ پنجاب سے اسسٹنٹ کمشنر کی شکايت کروں گی۔ ڈپٹی کشمنر کو بھی ديکھنا چاہيے کہ بازاروں میں سب اچھا کی رپورٹ دينے والا سچ بول رہا ہے يا جھوٹ کہہ رہا ہے۔

چيف سيکريٹری پنجاب جواد رفیق ملک نے انتظامی افسر سے معاون خصوصی کے غیر مہذب برتاؤ کی مذمت کی۔

انہوں نے کہا ہے کہ کسی کو زیب نہیں دیتا کہ سرکاری افسران کی تذلیل کرے اور اس واقعے پر تحفظات وزيراعلیٰ پنجاب تک پہنچا دیے ہیں۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

کرونا سے بچاؤ،سندھ ہائی کورٹ نے سخت ایس او پیز نافذ کردیئے

کرونا سے بچاؤ،سندھ ہائی کورٹ نے سخت ایس او پیز نافذ کردیئے

لاہور میں پولیس سٹیشن کے باہر سے اے ایس آئی کی کار چوری 

لاہور میں پولیس سٹیشن کے باہر سے اے ایس آئی کی کار چوری