in

شیخوپورہ: گینگ ریپ کے ملزمان مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک

شیخوپورہ: گینگ ریپ کے ملزمان مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک

شیخوپورہ میں خاتون کا گینگ ریپ کرنے والے دو بھائی پولیس مقابلے میں ہلاک ہوگئے۔ ملزمان آج ہی پولیس کی حراست سے فرار ہوگئے تھے۔

ہفتے کی شام کو شیخوپورہ پولیس نے اطلاع دی تھی کہ تھانہ صدر فاروق آباد کے علاقے میں دوران ڈکیتی لڑکی کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنانے والے دو ملزمان پولیس حراست سے فرار ہوگئے ہیں۔

پولیس ترجمان کا کہنا تھا کہ تھانہ صدر فاروق آباد کے اہلکار گینگ ریپ کیس میں گرفتار دو بھائیوں کو جائے وقوع پر لے کر جا رہے تھے کہ دو موٹر سائیکلوں پر سوار 4 مسلح ڈاکوؤں نے پولیس وین پر فائرنگ کردی جس سے پولیس وین کو نقصان بھی پہنچا۔

ترجمان کے مطابق پولیس نے جوابی فائرنگ بھی کی لیکن حملہ آور دونوں ملزمان جنید اور پرویز کو پولیس حراست سے چھڑوا کر فرار ہو گئے۔ ڈی پی او نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے سب انسپکٹر ارشد ڈوگر سمیت 5 پولیس اہلکاروں کو معطل کردیا تھا۔

رات گئے خبر موصول ہوئی کہ فرار ہونے والے دونوں بھائی پولیس مقابلے میں ہلاک ہوگئے ہیں۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

دوران ڈکیتی خاتون سے زیادتی کے مقدمہ میں گرفتاری کے بعد فرار ہونے والے ملزمان اپنے انجام کو پہنچ گئے

دوران ڈکیتی خاتون سے زیادتی کے مقدمہ میں گرفتاری کے بعد فرار ہونے والے ملزمان اپنے انجام کو پہنچ گئے

انگریزی کو’کُول‘اور اردو کو جہالت بنانے والے ہم ہی ہیں

انگریزی کو’کُول‘اور اردو کو جہالت بنانے والے ہم ہی ہیں