in

شکارپور:مبینہ دہشت گرد گرفتار،بارودی مواد برآمد،پولیس

شکارپور:مبینہ دہشت گرد گرفتار،بارودی مواد برآمد،پولیس

شکارپور میں پولیس نے 3 مبینہ دہشت گرد گرفتار کرکے بارودی مواد برآمد کرلیا ہے۔

اتوار کو ايس ایس پی شکارپور کامران نواز نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ پولیس نے تھانہ سلطان کوٹ کے قریب مشترکہ کارواٸی میں 3 دہشت گرد گرفتار کرلئے۔ گرفتار دہشت گردوں سے 2 پریشر ککربم،2 ہینڈ گرنیڈ بم اور2 پستول برآمد کرلیے گئے۔پولیس کےمطابق گرفتار دہشت گرد ضلع شکارپور میں دہشت گردی کی وارداتوں میں مطلوب تھے۔ کاررواٸی آر پی او سکھر، حیدرآباد اور وفاقی خفیہ اداروں کی مدد سے کی گٸی۔

گرفتار دہشت گردوں کی شناخت خالد محمود، صدیق بروہی اورعثمان بروہی کے نام سے ہوئی ہے۔ ملزمان صدیق اور عثمان کا تعلق عبداللہ بروہی سے ہے اور وہ اس کے بھائی ہیں۔ عبداللہ بروہی پچھلے برس پولیس مقابلے میں مارا گیا تھا۔

پولیس کے مطابق خالد محمود سندھ میں دہشت کی علامت داعش سندھ کے ناٸب امیرحفیظ بروہی کا بھائی ہے۔خالد محمود کا بڑا بھاٸی سال 2010 کوخان پورامام بارگاہ میں بم دھماکا کرچکا ہے۔ پولیس کی جانب سے مزید بتایا گیا کہ سال 2015 میں امام بارگاہ شکارپور میں دھماکے کے بعد ملزمان افغانستان میں روپوش ہوگٸے تھے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

سیالکوٹ:فردوس عاشق اوراسسٹنٹ کمشنر کے درمیان سخت جملوں کا تبادلہ

سیالکوٹ:فردوس عاشق اوراسسٹنٹ کمشنر کے درمیان سخت جملوں کا تبادلہ

کراچی: لیاری میں دستی بم حملہ

کراچی: لیاری میں دستی بم حملہ