in

پاکستان آنیوالے مسافروں کیلئے نئی ایڈوائزری جاری

پاکستان آنیوالے مسافروں کیلئے نئی ایڈوائزری جاری

کرونا وائرس کی بنتی نئی صورت حال پر این سی او سی نے بیرون ممالک سے پاکستان آنے والے مسافروں کیلئے نئی ایڈوائزری جاری کردی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر ( این سی او سی ) کے مطابق پاکستان آنے والی ایئر ٹریفک کو 80 فیصد کم کرنے کی ہدایت کردی گئی ہے۔ بیرون ملک سے پاکستان میں ایئر ٹریفک کو 20 فیصد تک رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

این سی او سی کی جانب سے عائد پابندیاں 4 سے 20 مئی تک نافذ العمل رہیں گی۔ 18 مئی کو موجودہ پابندیوں کا از سر نو جائزہ لیا جائے گا۔ بیرون ملک سے آنے والوں کو کرونا ٹیسٹ رپورٹ دکھانا لازمی ہوگی۔

مسافروں کا ایئر پورٹ پر دوبارہ کرونا کیا ٹیسٹ جائے گا۔ این ڈی ایم اے ایئر پورٹس پر ہی پی سی آر ٹیسٹ کٹس کی فراہمی یقینی بنائے گی۔ ٹیسٹ رپورٹ منفی آنے پر 10 روز کیلئے قرنطینہ کرنا ہوگا۔

مثبت رپورٹ آنے پر مسافر کو قرنطینہ سینٹر بھیجا جائے گا۔ وزارت خارجہ، وزارت داخلہ، سی اے اے سمیت تمام چیف سیکرٹریز کو نیا مراسلہ ارسال کردیا گیا ہے۔

این سی او سی نے سول ایوی ایشن، پی آئی اے کو ریوائزڈ ایئر ٹریفک پلان بنانےکی ہدایت کی اور تمام انٹرنیشنل ایئرپورٹس پر محکمہ صحت عملہ کی 24 گھنٹے موجودگی یقینی بنائے جانے کی بھی ہدایت کی۔

ایڈوائزری کے مطابق ایوی ایشن ڈویژن، ایئر پورٹ مینجمنٹ مسافروں کی ٹیسٹنگ کیلئے محکمہ صحت کو سہولتیں فراہم کریں گے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

کراچی: یوم علی کا جلوس روایتی انداز میں نکالا جائیگا

کراچی: یوم علی کا جلوس روایتی انداز میں نکالا جائیگا

عائشہ عمر، شفقت محمود پرتنقید کرنے والے طلباء پربرس پڑیں

عائشہ عمر، شفقت محمود پرتنقید کرنے والے طلباء پربرس پڑیں