in

پاکستان میں برازیلی اورافریقی اقسام کے نئےکروناوائرس کاانکشاف

پاکستان میں برازیلی اورافریقی اقسام کے نئےکروناوائرس کاانکشاف

وزارت صحت کی جانب سے پاکستان میں افریقی اور برازیلین اقسام کے نئے کرونا وائرس کی موجودگی کا انکشاف کیا گیا ہے۔

وزارت صحت کی جانب سے یکم مئی بروز ہفتہ جاری کیے گئے بیان میں پاکستان میں کرونا وائرس کی مزید 2 نئی اقسام کی تصدیق کی گئی ہے۔ وزارت صحت کے حکام کا کہنا ہے کہ کرونا کی اقسام پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہے۔ قومی ادارہ صحت میں کئے گئے ٹیسٹ میں نئی اقسام سامنے آئیں۔

وزارت صحت کا مزید کہنا تھا کہ ساؤتھ افریقن اور برازیلین ویری انٹ ٹیسٹ میں سامنے آئے ہیں۔ افریقن اور برازیلین وائرس کے کنٹیکٹ کی ٹریسنگ شروع کردی ہے۔

عوام سے اپیل کرتے ہوئے حکام کا کہنا تھا کہ ماسک پہننے کو یقینی بنائیں اور گھر سے بلا ضرورت باہر مت نکلیں۔ سماجی فیصلے کو عملی طور پر یقینی بنائیں۔

وزراتِ نیشنل ہیلتھ سروسز کا یہ بھی کہنا ہے کہ 40 سال اور اس سے زائد عمر کے افراد کورونا وائرس کی ویکیسن لگوائیں۔

واضح رہے کہ وزیرِ صحت سندھ ڈاکٹر عذرا پیچوہو نے بتایا تھا کہ سندھ میں برطانوی، افریقی اور برازیلی کرونا وائرس کے ویرینٹ کی تصدیق ہوئی ہے۔ عوام خود کو محفوظ رکھیں ورنہ نئی اقسام کے وائرس کے کراچی اور حیدرآباد میں پھیلنے کا امکان ہے۔

این سی او سی کے مطابق ملک بھر میں 24 گھنٹے کے دوران 48 ہزار 740 کرونا ٹیسٹ کیے گئے ہیں، جب کہ کرونا سے متاثر 5490 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔ پنجاب 3 لاکھ 3 ہزار 182، سندھ میں 2 لاکھ 83 ہزار 560 کیسزیبرپختونخوا ایک لاکھ 18 ہزار 413، بلوچستان میں 22 ہزار 369 کیس رپورٹ کیے گئے ہیں۔

اسلام آباد 75 ہزار 498، گلگت بلتستان میں 5 ہزار 310 کیسز، آزاد کشمیر میں مریضوں کی تعداد 17 ہزار 187 ہوگئی ہے۔ ملک میں کرونا مثبت کیسز کی شرح 9.63 فیصد رہی۔ ملک بھرمیں کرونا سے جاں بحق افراد کی تعداد 17 ہزار 957 ہوگئی ہے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

عائشہ عمر، شفقت محمود پرتنقید کرنے والے طلباء پربرس پڑیں

عائشہ عمر، شفقت محمود پرتنقید کرنے والے طلباء پربرس پڑیں

جب انوشکا شرما نے’ تھری ایڈیٹس’ کے لیےآڈیشن دیا

جب انوشکا شرما نے’ تھری ایڈیٹس’ کے لیےآڈیشن دیا