in

پانی چوروں کیخلاف کارروائی، ضلع وسطی میں 2 ہائیڈرنٹس مسمار

پانی چوروں کیخلاف کارروائی، ضلع وسطی میں 2 ہائیڈرنٹس مسمار

واٹر بورڈ کے اینٹی تھیفٹ سیل نے غیر قانونی ہائیڈرنٹس کیخلاف آپریشن کرتے ہوئے ضلع وسطی کے علاقون نارتھ کراچی اور سرجانی ٹاؤن میں قائم دو غیر قانونی ہائیڈرنٹس مسمار کردیئے۔

وزیر بلدیات سندھ ناصر حسین شاہ اور ایم ڈی واٹر بورڈ کی ہدایت پر واٹر بورڈ کے اینٹی تھیفٹ سیل کا غیرقانونی ہائیڈرنٹس کیخلاف آپریشن کیا، جس کی نگرانی راشد صدیقی اور ایس ایم سُہیل کررہے ہیں جبکہ میٹر ڈویژن کے ایس ای تابش رضا بھی آپریشن میں شریک تھے۔

رپورٹ کے مطابق واٹر بورڈ نے نارتھ کراچی اور سرجانی ٹاون میں 2 غیرقانونی ہائیڈرنٹس مسمار کردیئے، آپریشن میں بھاری مشینری کا بھی استعمال کیا گیا جبکہ کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے نمٹنے کیلئے علاقہ پولیس بھی وہاں موجود رہی۔

واٹر بورڈ حکام کے مطابق کارروائی کے دوران پائپ اور موٹرز قبضے میں لے لی گئیں۔ تابش رضا کا کہنا ہے کہ ہر قسم کی پانی چوروں کیخلاف کارروائی ہوگی۔

راشد صدیقی نے آپریشن سے متعلق کیا کہ عوام پانی چوروں کی اطلاع دیں، اطلاع دینے والے کا نام صیغۂ راز میں رکھا جائے گا۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

رشی کپور کی برسی پر بیٹی کا جذباتی پیغام

رشی کپور کی برسی پر بیٹی کا جذباتی پیغام

خیبرپختونخوا میں 8 سے 16 مئی تک لاک ڈاؤن کافیصلہ

خیبرپختونخوا میں 8 سے 16 مئی تک لاک ڈاؤن کافیصلہ