in

پی ڈی ایم سینیٹ کی 10اسٹینڈنگ کمیٹی کی سربراہی کریگی

Naeem Ashraf Butt Art Final

وفاقی حکومت سینیٹ کی 10 اسٹینڈنگ کمیٹی کی سربراہی اپوزیشن اتحاد پی ڈی ایم کو دینے پر رضامند ہوگئی۔

ایک روز قبل مسلم لیگ ن کے سینیٹر اعظم نذیر تارڑ اور جمعیت علمائے اسلام ف کے سینیٹرز کی چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی سے ملاقات ہوئی تھی۔

ملاقات میں اعظم نذیر تارڑ نے صادق سنجرانی کو بتایا کہ پی ڈی ایم پیپلزپارٹی کے یوسف رضا گیلانی کو سینیٹ کا اپوزیشن لیڈر نہیں مانتی۔

لیگی سینیٹر نے کہا کہ پی ڈی ایم 10 سینیٹ قائمہ کمیٹیوں کی سربراہی کرنا چاہتی ہے جو ان کا حصہ ہے۔ انکا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم اس مقصد کے لیے اپوزیشن لیڈر کے پاس نہیں جائے گی اور ہم چاہتے ہیں کہ یہ اعزاز ہمیں چیئرمین سینیٹ سے ملے۔

سینیٹ کے چیئرمین نے اس پر اتفاق کیا کرتے ہوئے وعدہ کیا تھا کہ اسکو آفیشل بنانے کے لیے آئندہ ہفتے ایک نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا۔

سینیٹ میں نشستوں کے حساب سے پی ڈی ایم کی سب سے بڑی جماعت مسلم لیگ ن کو 6 کمیٹیوں کی چیئرمین شپ ملے گی۔ ان کے کل 17 سینیٹر ہیں۔ 4 کمیٹیاں جے یو آئی ف سمیت اتحاد میں دیگر چھوٹی جماعتوں کو جائیں گی۔

پیپلزپارٹی کے یوسف رضا گیلانی بارہ کمیٹیوں کی سربراہی کریں گے جبکہ باقی کمیٹیوں کی سربراہی حکومت کرے گی۔

سینیٹر اعظم نذیر تارڑ ایم این ایز اور سینیٹرز کی تمام اہم مشترکہ کمیٹی کی سربراہی کریں گے جو اگلے دو اجلاسوں کے لیے ججوں کا تقرر کرتی ہے۔ کمیٹی جلد ہی لاہور ہائیکورٹ کے 13 ججوں کی تقرری کی تصدیق کے لیے میٹنگ کرے گی۔ کمیٹی کے تمام ممبران باری باری اس کی سربراہی کرتے ہیں۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

انگلش ٹیم رواں سال پاکستان آئےگی، فواد چوہدری

انگلش ٹیم رواں سال پاکستان آئےگی، فواد چوہدری

وزیراعظم نےگورنر بلوچستان سےاستعفیٰ طلب کرلیا

وزیراعظم نےگورنر بلوچستان سےاستعفیٰ طلب کرلیا