in

پیپلزپارٹی نےکل ایک تیر سےکئی شکار کیے، بلاول بھٹو

پیپلزپارٹی نےکل ایک تیر سےکئی شکار کیے، بلاول بھٹو

چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی نے کل ایک تیر سے بلے، پتنگ، ڈولفن اور شیر سمیت کئی شکار کیے۔

بلاول بھٹو زرداری نے کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پیپلزپارٹی نے حکومت کو ہرمیدان میں شکست دلوائی، پیپلزپارٹی کی کامیابی نے ثابت کردیا کراچی کے عوام پی ٹی آئی حکومت کے ساتھ نہیں، انہوں نے این اے 249 بلدیہ کراچی میں تاریخی کامیابی دلوائی اور پھر سے پی ٹی آئی کو عبرتناک شکست دی، عوام اپوزیشن کے ساتھ کھڑے ہیں اور انہوں نے سلیکٹڈ حکومت کو مستردکر دیا ہے۔

ن لیگ کے الیکشن میں دھاندلی کے الزامات سے متعلق سوال کے جواب میں بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ ن لیگی دوستوں کو ہار ماننا سیکھنا چاہیے، اگر کوئی الزامات لگا رہا ہے تو ثابت کرے، مریم نواز کا بیان غیر ذمہ دارانہ ہے، عمران خان اور اسٹیبلشمنٹ کے بجائے پیپلزپارٹی کا مقابلہ کرنا اور اپوزیشن کے ساتھ ہی اپوزیشن کرنا ان کا شوق ہے، دھاندلی کے ثبوت ہیں تو سامنے لائیں ورنہ ہار مان لیں۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پہلے سلیکٹڈ کے بعد دوسرا سلیکٹڈ ہم ہرکسی کا مقابلہ کرنے کیلئے تیار ہیں، تاریخ اٹھا کردیکھیں کس جماعت نے سب سے زیادہ دھاندلی کی ہے، کون سی جماعت سلیکٹ ہوتی رہی، کون سی جماعت اوریجنل سلیکٹڈ ہے؟اب یہ ہمیں لیکچر دیں گے؟، ن لیگ جیت جاتی تو میں خود شہباز شریف کو فون کرکے مبارکباد دیتا، شکست پر ن لیگ کا ردعمل انتہائی بچکانہ تھا جس کا نقصان انہیں کو ہوا، ہم نے ایک تیر سے بلے، پتنگ، ڈولفن، ملا اور شیر سمیت کئی شکار کیے۔

جسٹس فائزعیسیٰ کیخلاف ریفرنس کے معاملے پر ایک سوال کے جواب میں بلاول بھٹو زرداری نے صدر پاکستان عارف علوی اور وزیر قانون فروغ نسیم کے استعفے کامطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ جسٹس فائزعیسیٰ کےخلاف جھوٹے ریفرنس پروزیرقانون کومستعفی ہونا چاہیے، وزیراعظم کی پوری کابینہ اس میں ملوث ہے، جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف سازش کی تحقیقات ہونی چاہیے، کیا وجہ تھی سپریم کورٹ کے جج کی کرادکشی کی گئی، عمران خان کی کابینہ کو اپنے جرم کا حساب دینا ہوگا۔

بلاول بھٹو نے مزید کہا کہ بشیرمیمن کے بیان کو شک کی نظرسے دیکھتے ہیں، بشیرمیمن کو کوئی غیرقانونی حکم دیا جارہا تھا تو ٹی وی پر آکر بتاتے، بشیر میمن کے خلاف تحقیقات ہونی چاہئیں، سپریم کورٹ نے اصغر خان کیس کو فالو کرنے کا حکم دیا، بشیر میمن عدالتی حکم نہ مان کر توہین عدالت کے مرتکب ہوئے، بشیرمیمن عدالتی حکم ماننے کے بجائے پیپلزپارٹی کے پیچھے پڑگئے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

اداکارہ مرینہ خان کورونا وائرس کا شکار

اداکارہ مرینہ خان کورونا وائرس کا شکار

ایوارڈ یافتہ اداکار کیخلاف 20خواتین میدان میں آگئیں زیادتی و ہراسگی کے الزامات 

ایوارڈ یافتہ اداکار کیخلاف 20خواتین میدان میں آگئیں زیادتی و ہراسگی کے الزامات