in

کراچی: کالعدم تحریک لبیک پاکستان کے کارکنان رہا

Court

کراچی میں کالعدم تحریک لبیک پاکستان کے گرفتار کارکنوں کو ضمانت پر رہا کردیا گیا ہے۔

جمعہ 30 اپریل کو کراچی کی انسداد دہشت گردی کی عدالت میں ہنگامہ آرائی  اور  دہشت گردی کے الزام میں گرفتار ٹی ایل پی کارکنان کے کیس کی سماعت ہوئی۔ اس موقع پر پولیس کی جانب سے کالعدم تنظیم کے 25 سے زائد کارکنان کو عدالت کے روبرو پیش کیا گیا۔

عدالت نے ملزمان کو تیس تیس ہزار روپے کے مچلکے جمع کروا کر رہائی کا حکم دے دیا۔

پولیس کے مطابق کالعدم تحریک لبیک کے سربراہ سعد رضوی کی لاہور میں گرفتاری کے بعد ملزمان نے کراچی میں ہنگامہ آرائی کی تھی۔

ملزمان نے ایئرپورٹ اور نیو کراچی تھانے کی حدود میں جلاؤ گھیراؤ کیا اور شہریوں کی املاک کو نقصان پہنچایا تھا۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

کالعدم ٹی ایل پی پرپابندی کامعاملہ،وزارت داخلہ کااہم اجلاس آج ہوگا

کالعدم ٹی ایل پی پرپابندی کامعاملہ،وزارت داخلہ کااہم اجلاس آج ہوگا

بھارت:کروناویکسین کیلئےچندگھنٹوں میں 1کروڑ سےزائدرجسٹریشن

بھارت:کروناویکسین کیلئےچندگھنٹوں میں 1کروڑ سےزائدرجسٹریشن