in

میوزیکل شو”ساؤنڈ اسپرٹ“نے سماں باندھ دیا

آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کی میوزک اکیڈمی کے طلباءاور معروف گلوکاروں کی جانب سے میوزیکل شو کا انعقاد کیا گیا۔

صدر آرٹس کونسل محمد احمد شاہ کا کہنا تھا کہ ہمارے نوجوانوں کو ایسے پلیٹ فارم نہیں ملتے جہاں وہ میوزک بنائیں اور اپنی صلاحتیں دکھائیں،آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی میں ”ساو نڈ اسپرٹ“ میوزیکل پروگرام کے انعقاد کا مقصد اس شہر کے میوزک لورز کو موقع فراہم کرنا ہے ،آرٹس کونسل صرف اپنی اکیڈمی کے طلباءکو پروموٹ نہیں کرر ہا بلکہ یہ پلیٹ فارم ہر اُس فرد کے لئے ہے جو دنیائے موسیقی میں کچھ کرنا چاہتے ہیں۔

،اُنہوں نے مزید کہا کہ ”ساؤنڈ اسپرٹ“ کی پرفارمنسز مشرق اور مغرب کی موسیقی کے حسین امتزاج پر مبنی ہیں۔صدر آرٹس کونسل محمد احمد شاہ نے مزید یہ کہا کہ آرٹس کونسل ہر اُس فرد کو خوش آمدید کہتا ہے جو کسی بھی طور پر میوزک سے وابستہ ہے ۔

اس موقع پر آرٹس کونسل میوزک اکیڈمی کے تمام ڈیپارٹمنٹس کے طلباءنے اپنی فیکیلٹی کے ساتھ پر فارم کیا جس کے ڈائریکٹر آفاق عدنان ہیں جبکہ پروگرام کے کریٹیو ہیڈ احسن باری تھے ۔

میوزیکل پروگرام کو چار چاند معروف گلوکاروں نتاشا بیگ،شالوم زاویر،عزیز قاضی ،اوج بینڈ، اے سی ایم اے بینڈ اور رسل ڈیسوزا کی شاندار پرفارمنس نے لگائے۔

پروگرام کے اختتام پر آرٹس کونسل میوزک اکیڈمی کے طلباءنے اپنے اساتذہ کے ساتھ مل کر گرینڈ پرفارمنس دی جس سے شائقین بے حد لطف اندوز ہوئے ۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

’ولائتی مرغی لکڑی کی ٹانگیں اتنی دیسی شکل پر یہ سٹائل‘ اداکارہ کرن حق کا ایسا بولڈ فوٹو شوٹ کہ پاکستانیوں کو غصہ چڑھ گیا

’ولائتی مرغی لکڑی کی ٹانگیں اتنی دیسی شکل پر یہ سٹائل‘ اداکارہ کرن حق کا ایسا بولڈ فوٹو شوٹ کہ پاکستانیوں کو غصہ چڑھ گیا

تین وفاقی وزراء سمیت 154 اراکین کی رکنیت معطل

تین وفاقی وزراء سمیت 154 اراکین کی رکنیت معطل