in

سعودی عرب: حاملہ خواتین کو کروناویکسین لگوانےکی اجازت مل گئی

سعودی عرب: حاملہ خواتین کو کروناویکسین لگوانےکی اجازت مل گئی

العربیہ نیوز کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب میں خصوصی سائنس کمیٹی کی سفارشات کی بنیاد پر حاملہ خواتین کو بھی کرونا ویکسین لگانے کی اجازت دی گئی ہے۔

اس حوالے سے سعودی وزارتِ صحت نے اعلان کیا ہے کہ حاملہ خواتین بھی کرونا ویکسین لگوانے کے لیے خود کو رجسٹرڈ کروا سکتی ہیں جبکہ ٹرائل میں فائزر کی کرونا ویکسین کا حمل میں بےضرر ثابت ہوئی ہے۔

گزشتہ ہفتے متحدہ عرب امارات نے بھی ایسی خواتین جو بچوں کو دودھ پلا رہی ہیں کو بھی فائزر کی کرونا ویکسین لگانے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ ایسی خواتین جو حاملہ ہونے کےلیے علاج کروا رہی ہیں انہیں بھی ویکسین لگانے کا عندیہ دیا گیا۔

خیال رہے کہ پاکستان نے حاملہ خواتین کو کرونا ویکسین لگانے سے اجتناب برتنے کی ہدایت کی گئی ہے، یہ ہدایت پاکستان میں دستیاب چین اور روس کی کرونا ویکسینز ’’سائینو فارم، کین سائینو بائیو، سائنو ویک اور اسپوٹنک‘‘ سے متعلق ہیں۔ جس کی وجہ ان ویکسنز کےحاملہ خواتین پر ٹرائل موجود نہ ہونا بتایا گیا ہے۔

واضح رہے کہ ابتدا میں کرونا ویکسین کے ٹرائل حاملہ خواتین پر نہیں ہوئے تھے اس لیے دوران حمل ویکسین لگانے کی سفارش نہیں کی گئی تھی تاہم اب فائزر اور میڈورنا نےحاملہ خواتین پر ٹرائل بھی مکمل کرلیا ہے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

کشمیرپر حکومت کی جانب سےسازش کی بوآرہی ہے، مریم نواز

کشمیرپر حکومت کی جانب سےسازش کی بوآرہی ہے، مریم نواز

کپل شرما شو میں ٹیچر کا کردار نبھانے والی سگندھا مشرا نے معروف کامیڈین سے شادی کرلی

کپل شرما شو میں ٹیچر کا کردار نبھانے والی سگندھا مشرا نے معروف کامیڈین سے شادی کرلی