in

ایسٹر سنڈے دھماکے: سری لنکا میں مسلم رکن پارلیمنٹ گرفتار

Sri Lanka muslim leader

دو سال قبل ہونے والے ایسٹر سنڈے خودکش دھماکوں میں 279 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

غیرملکی خبر ایجنسی الجزیرہ کے مطابق پولیس ترجمان اجیتھ روہانا نے بتایا کہ خفیہ ایجنسی کے اہلکاروں نے آل سیلون مککال پارٹی کے رہنما بیت الدین کو دہشت گردی کی روک تھام ایکٹ (پی ٹی اے) کے تحت ہفتے کو اپنی تحویل میں لیا تھا۔

پولیس ترجمان نے بتایا کہ بیت الدین اور انکے بھائی ریاض کو صبح کے وقت کولمبو میں انکی رہاشگاہ سے گرفتار کیا گیا۔

اجیتھ روہانا نے اپنے بیان میں بتایا کہ ”انہیں سائنسی شواہد کے بنیاد پر دہشت گردی کی روک تھام ایکٹ کے تحت گرفتار کیا گیا تھا کیونکہ انکے خود کش حملہ آوروں سے رابطے تھے”۔

واضح رہے کہ تین روز قبل سری لنکا کے رومن کیتھولک چرچ کے سربراہ کارڈنل میلکم نے الزام لگایا تھا کہ سری لنکن حکومت نے تحقیقات روک دی ہیں جس کے بعد گرفتاری عمل میں لائی گئی۔

ہوٹلز اور چرچز پر خودکش حملوں کے فوری بعد سری لنکن حکومت نے تقریباً 200 افراد کو حراست میں لیا تھا لیکن اب تک کسی پر فرد جرم عائد نہیں کی گئی۔

اگرچہ حراست میں رکھے گئے 200 میں سے کسی پر بھی فرد جرم عائد نہیں کی گئی ہے، لیکن ان میں سے 16 مسلم افراد پر دسمبر 2018 میں بدھ مت کے مجسموں کی بے حرمتی کرنے کے الزام میں منگل کے روز فرد جرم عائد کی گئی تھی۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

اپنے بورڈنگ سکول میں سحر و افطار کے وقت بہترین کھانا ملتا تھاشمع سکندر

اپنے بورڈنگ سکول میں سحر و افطار کے وقت بہترین کھانا ملتا تھاشمع سکندر

پنجاب کے مزید اضلاع میں اسکولز بند، احکامات جاری

پنجاب کے مزید اضلاع میں اسکولز بند، احکامات جاری