in

ماؤنٹ ایورسٹ پر بھی کرونا وائرس پہنچ گیا

ماؤنٹ ایورسٹ پر بھی کرونا وائرس پہنچ گیا

نیپال کے حکام کا کہنا ہے کہ دنیا کی بلند ترین چوٹی سر کرنے کیلئے یہاں موجود کوہ پیماؤں میں سے متعدد کے کرونا وائرس کے ٹیسٹ مثبت آئے ہیں اور ان میں کرونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔ تاہم کوہ پیماؤں کی شناخت سے متعلق صرف ایک متاثرہ کوہ پیما کی شناخت ظاہر کی گئی ہے، جس کا تعلق ناروے سے ہے۔

یہ ماؤنٹ ایوریسٹ پر عالمی وبا پھوٹنے کے بعد پہلا واقعہ ہے۔ حکام کے مطابق ایک کوہ پیما گزشتہ ہفتے بیمار ہوا تھا، جس پر یہ تاثر تھا کہ شاید وہ اتنی اونچائی کے نتیجے میں لاحق ہونے والی بیماری سے متاثر ہے، تاہم جب اسے بیس کیمپ سے کھٹمنڈو ہیلی کاپٹر سے منتقل کیا گیا تو ٹیسٹ سے کرونا کی تشخیص ہوئی۔

دیگر کوؤ پیماؤں کو بھی جب بیس کیمپ سے اسپتال منتقل کرنے پر ٹیسٹ کیا گیا تو ان کا بھی کرونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔ ابھی کوئی باضابطہ اعلان تو نہیں ہوا مگر بیس کیمپ پر کووڈ کیس کی تشخیص کے بعد امکان ہے کہ ماؤنٹ ایورسٹ پر کوہ پیمائی کا سیزن آگے نہیں بڑھ سکے گا۔

نیپال کے سی آئی ڈبلیو ای سی ہاسپٹل کی میڈیکل ڈائریکٹر پراتویا پانڈے کا میڈیا سے گفتگو میں کہنا تھا کہ بیس کیمپ کے حکام نے کوہ پیماؤں کو ایک دوسرے سے دور رکھنے کی کوشش کی تھی۔ ہم نے وزارت صحت کے ساتھ مل کر کوہ پیماؤں اور عملے کے تحفظ کیلئے ہر ممکن اقدامات کی کوشش بھی کی تھی۔

نیپال کے محکمہ سیاحت کے سربراہ رودرا سنگھ کے مطابق ہمارے پاس کوئی آپشن نہیں اور ہمیں کوہ پیمائی معیشت کو بچانا ہے۔ ابتدا میں نیپال کی جانب سے صرف 371 کوہ پیماؤں کو ہی ماؤنٹ ایوریسٹ تک رسائی کیلئے اجازت نامہ دیا گیا تھا، جس کے بعد توقع تھی کہ سازگار حالات رہنے پر اسے مزید بڑھا دیا جائے گا، تاہم اب ایسا ممکن نظر نہیں آرہا۔

یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ دنیا کے اس بلند ترین مقام ماؤنٹ ایورسٹ کو کوہ پیماؤں کیلئے حال ہی میں سخت پابندیوں کے ساتھ کھولا گیا تھا۔

مارچ 2021 میں ماؤنٹ کو کھولنے کے بعد کوہ پیماؤں پر ٹیسٹ اور سماجی دوری جیسی پابندیوں کا اطلاق کیا گیا تھا۔ تاہم اکثر کوہ پیماؤں نے پابندیوں کی پروا نہیں کی، فیس ماسک یا سماجی دوری جیسی تدابیر پر بیس کیمپ میں قیام کے دوران عمل نہیں کیا گیا۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

دہلی کےاسپتال میں آکسیجن کابندوبست کرنے پرسشمیتا سےسوال

دہلی کےاسپتال میں آکسیجن کابندوبست کرنے پرسشمیتا سےسوال

کرونا وائرس:ملک میں مثبت کیسز کی شرح11.27فیصد ہے

کرونا وائرس:ملک میں مثبت کیسز کی شرح11.27فیصد ہے