in

کرونا مریضوں کا دوسروں سے میل جول حرام ہے، مفتی اعظم

کرونا مریضوں کا دوسروں سے میل جول حرام ہے، مفتی اعظم

سعودی عرب کے مفتی اعظم اور کبار علماء کونسل کے چیئرمین الشیخ عبدالعزیز بن عبداللہ آل الشیخ نے کہا ہے کہ کرونا وائرس کے شکار افراد کا دوسرے لوگوں کے ساتھ میل جول رکھنا حرام ہے۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق انہوں‌ نے شہریوں اور غیر ملکیوں پر زور دیا ہے کہ وہ وباء کی روک تھام کیلئے حکومت اور سرکاری اداروں کی طرف سے وضع کردہ شرائط اور ضوابط پر سختی کے ساتھ عمل کریں۔

اپنے ایک مفصل بیان میں مفتی اعظم سعودی عرب نے انسانی صحت کے تحفظ کیلئے دین اسلام کی تعلیمات اور ہدایات پر بھی روشنی ڈالی۔ ان کا کہنا تھا کہ صحت اللہ کی عظیم نعمتوں میں سے ایک گراں قدر نعمت ہے، ہر انسان کو اس کی قدر کرنی چاہئے۔

مفتی اعظم نے کہا کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد ہے کہ دو نعمتیں لوگوں کو بے حد مرغوب ہیں، ایک صحت اور دوسری فراغت۔ جسمانی صحت عظیم نعمت ہے اور ہر انسان کو اس کی عظمت کا ادراک ہونا چاہئے، اس لئے وباء کے دنوں میں لوگوں کو چاہئے کہ وہ بیماری سے خود کو بچانے اور دوسروں کو بھی اس سے تحفظ دینے کی کوشش کریں۔

الشیخ عبدالعزیز کا کہنا تھا کہ اسلام وباء کے شکار افراد سے صحتمند افراد کی جانوں کے تحفظ پر زور دیتا ہے، اس لئے شہریوں کو چاہئے کہ وہ اسلام کی تعلیمات پر عمل کرتے ہوئے اپنی اور دوسروں کی صحت کی حفاظت کریں اور وباء سے بچنے کیلئے جسمانی صفائی کا بھی خاص خیال رکھیں۔ حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کا اس حوالے سے ارشاد گرامی ہے کہ صفائی ایمان کا حصہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ بیماری کے شکار افراد دوسرے لوگوں سے دور رہیں اور اگر کوئی شخص مصدقہ طور پر وباء کا شکار ہوچکا ہے تو اسے چاہئے کہ وہ دوسروں کیلئے کسی نقصان کا باعث نہ بنے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

بھارت کے معروف فلم و ٹی وی اداکار کو دل کا دورہ جانبر نہ ہوسکے

بھارت کے معروف فلم و ٹی وی اداکار کو دل کا دورہ جانبر نہ ہوسکے

اسرائیلی پولیس سے جھڑپیں، 100 سے زائد فلسطینی زخمی

اسرائیلی پولیس سے جھڑپیں، 100 سے زائد فلسطینی زخمی