in

معاہدہ منسوخ: چین اور آسٹریلیا کے تعلقات میں کشیدگی

معاہدہ منسوخ: چین اور آسٹریلیا کے تعلقات میں کشیدگی

آسٹریلیا کی جانب سے چین کے ساتھ کئے گئے ترقیاتی منصوبوں کی منسوخی کی صورت میں دونوں ممالک کے تجارتی اور سفارتی تعلقات میں تناؤ کی کیفیت پیدا ہوگئی ہے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق آسٹریلوی وزیر خارجہ مارس پائن نے ریاست وکٹوریہ اور چین کے ساتھ ہونیوالے بیلٹ اور روڈ منصوبوں کو ختم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ معاہدے آسٹریلوی خارجہ پالیسی کے منافی ہیں۔

واضح رہے کہ یہ معاہدے چین اور آسٹریلیا کے مابین اکتوبر 2018ء میں طے پائے تھے، جن کا مقصد ایشیائی اور یورپی ممالک میں اقتصادی راہداریوں کی تعمیر تھا۔

آسٹریلوی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ نا صرف یہ منصوبہ بلکہ ریاست وکٹوریہ کے ایران اور شام کے ساتھ کئے گئے معاہدوں کو بھی منسوخ کردیا جائے گا کیونکہ یہ معاہدے آسٹریلوی خارجہ پالیسی کے منافی ہیں تاہم معاہدوں کی منسوخی کا مقصد چین سے لڑائی نہیں ہے۔

دوسری جانب آسٹریلیا میں چین کے سفارتخانے کی جانب سے جاری بیان میں اس اقدام کو اشتعال انگیزی قرار دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ آسٹریلوی حکومت چین کے ساتھ تعلقات کی بہتری کیلئے مخلص نہیں، اسی وجہ سے آسٹریلیا نے ایک مرتبہ پھر چین کیخلاف بغیر کسی وجہ کے اشتعال انگیز قدم اٹھایا ہے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

کسی سے امتیازی سلوک نہیں ہوگا، فردوس عاشق اعوان

کسی سے امتیازی سلوک نہیں ہوگا، فردوس عاشق اعوان

سربراہ پاک سرزمین پارٹی مصطفیٰ کمال کو شوکاز نوٹس جاری

سربراہ پاک سرزمین پارٹی مصطفیٰ کمال کو شوکاز نوٹس جاری