in

جارج فلوئیڈ قتل کیس کا فیصلہ سنا دیا گیا

جارج فلوئیڈ قتل کیس کا فیصلہ سنا دیا گیا

امريکا ميں جارج فلوئیڈ قتل کيس ميں جيوری نے فيصلہ سناتےہوئے پوليس اہلکار ڈيرک شاون کو 3 الزامات ميں مجرم قرار دے ديا گيا۔سابق پوليس اہلکار ڈيرک شاون کو سيکنڈ ڈگری قتل کے تحت سزا سنائی گئی۔

غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق گذشتہ سال مئی میں دوران حراست پوليس کے ہاتھوں قتل ہونے والے امريکی سياہ فام شہری جارج فلوئیڈ کے مقدمے ميں جيوری نے فيصلہ سنادیا۔ملزم پوليس اہلکار ڈيرک شاون کو کمرہ عدالت سے گرفتار کرليا گيا۔

جارج فلوئیڈکی موت پر امريکا سميت دنيا بھر ميں نسلی امتياز کے خلاف پُرتشدد احتجاج کيا گيا تھا۔اس موقع پرعدالت کے باہر جمع لوگوں نے بليک لائيوز ميٹر اور انصاف کے نعرے بلند کئے۔

امريکی صدرجُو بائيڈن نے اس فيصلے پر بيان ديتے ہوئے کہا ہے کہ نسل پرستی ہماری قوم کی روح پر بدنما داغ ہے۔

امریکی ریاست مینی سوٹا میں سفید فام پولیس اہل کاروں کے ہاتھوں ہلاک ہونے والا غیر مسلح سیاہ فام شخص جارج  ایک ریسٹورنٹ میں سیکیورٹی گارڈ کے فرائض انجام دیتا تھا اور ان کی عمر 46 سال تھی۔

سوشل میڈیا پر جارج کے قریبی جاننے والوں کا کہنا تھا کہ وہ ایک نہایت صاف دل اور ہمدرد انسان تھے اور لوگوں کی خود بڑھ کر مدد کرتے تھے چاہے اس کیلئے ان کوخود کتنی ہی تکلیف برداشت کرنی پڑے۔

میناپولس میں پیش آنے والے اس واقعہ کی ابتدا کسی گاہک کی دکان پر 20 ڈالر کے جعلی بل کے استعمال کرنے کی کوشش سے ہوئی۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

کرونا کیسز:کراچی کے مخصوص علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ

کرونا کیسز:کراچی کے مخصوص علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ

مالی سال کےپہلے8 ماہ:7 ارب20 کروڑ ڈالرزکا بیرونی قرضہ لیاگیا

مالی سال کےپہلے8 ماہ:7 ارب20 کروڑ ڈالرزکا بیرونی قرضہ لیاگیا