in

سعودی عرب: حائل اور عسیر ریجن میں اپریل میں برفباری

سعودی عرب: حائل اور عسیر ریجن میں اپریل میں برفباری

سعودی عرب کے متعدد علاقوں میں شدید بارش کے بعد سیلاب آگیا ہے، حائل شہر اور عسیر ریجن میں برفباری کے بعد پہاڑوں اور نخلستانوں نے اپریل میں موٹی سفید چادر اوڑھ لی ہے۔

اردو العربیہ کی رپورٹ کے مطابق سعودی شہریوں اور مکینوں نے مکہ مکرمہ، العقیق اور دوسرے علاقوں میں شدید بارش کے بعد سیلاب کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر شیئر کی ہیں۔

شمال مغربی صوبہ حائل اور جنوب مغربی ریجن عسیر میں اپریل کے مہینے میں شدید برف باری ہوئی ہے اور میدانوں و پہاڑی علاقوں میں برف کی موٹی تہہ جم چکی ہے، ان علاقوں کے مکینوں نے بھی برفباری کے مناظر کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر پوسٹ کی ہیں۔

ویڈیوز میں حائل میں واقع بحرہ بنی رشید کے پہاڑوں پر برف کی دبیر چادر جمی ہوئی دیکھی جاسکتی ہے، سعودی عرب میں یہ سب سے بڑا آتش فشاں پہاڑ ہے۔

منطقہ عسیر میں واقع ابھا، خمیس مشیط، تنومہ اور النماص سمیت متعدد گورنریوں اور شہروں میں شدید بارش کے ساتھ برف باری ہوئی ہے۔

سعودی عرب کے قومی موسمیات مرکز کی اطلاع کے مطابق جازان، عسیر، الباحہ اور مکہ مکرمہ سمیت متعدد علاقوں میں شدید گرج چمک کے ساتھ مزید طوفانی بارشیں متوقع ہیں۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

ناسا کے ہیلی کاپٹر کی مریخ پر کامیاب پرواز

ناسا کے ہیلی کاپٹر کی مریخ پر کامیاب پرواز

CM Sindh Murad Ali Shah

سندھ حکومت کی ضمنی الیکشن ملتوی کرنے کی اپیل