in

افغانستان: مسجد میں فائرنگ سے8افراد جاں بحق

افغانستان: مسجد میں فائرنگ سے8افراد جاں بحق

افغان میڈیا رپورٹ کے مطابق افغان صوبے ننگرہار کے علاقے جلال آباد میں مسجد کے اندر نامعلوم مسلح افراد نے گھس کر اندھا دھند فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 8 افراد جاں بحق ہوگئے۔

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی افغان سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لےکر آپریشن شروع کردیا۔

میڈیا رپورٹ کےمطابق فائرنگ کے باعث مسجد میں جاں بحق ہونے والے افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے جن میں 5 سگے بھائی اور 3 کزن شامل ہیں جبکہ فائرنگ کا واقعہ ذاتی دشمنی کا شاخسانہ ہے۔

دوسری جانب افغان پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کا واقعہ زمین کی ملکیت سےمتعلق تنازع پر پیش آیا تاہم واقعہ سے متعلق مزید تحقیقات جاری ہیں۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

اداکارہ میرا نے امریکا کے ہسپتال میں پیش آئے واقعے پر لب کشائی کردی

اداکارہ میرا نے امریکا کے ہسپتال میں پیش آئے واقعے پر لب کشائی کردی

صنم جنگ نے رمضان میں 5کلو تک وزن کم کرنے کا طریقہ بتا دیا

صنم جنگ نے رمضان میں 5کلو تک وزن کم کرنے کا طریقہ بتا دیا