in

خاتون پولیس افسر ’کشمیر ہمارا ہے‘ کہنے پر گرفتار

خاتون پولیس افسر ’کشمیر ہمارا ہے‘ کہنے پر گرفتار

مقبوضہ کشمیر میں پولیس نے جمعہ کو اپنی ہی خاتون افسر کو اپنے گھر کی تلاشی کے دوران فورسز کی کارروائی میں رکاوٹ ڈالنے پر برطرف کرنے کے ساتھ گرفتار کرلیا۔

انڈیپینڈنٹ اردو کے مطابق مقبوضہ کشمیر پولیس نے ایک بیان میں الزام لگایا ہے کہ خاتون افسر نے بدھ کو جنوبی فریسل گاؤں میں سرکاری فورسز کے محاصرے اور تلاشی مہم میں مبینہ طور پر ’خلل ڈالنے کے ارادے سے‘ انٹرنیٹ پر لائیو اسٹریم کیا۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں خاتون کو چھاپہ مار فوجیوں پر چیختے ہوئے سنا جاسکتا ہے، جس میں وہ کہہ رہی ہیں کہ ’’کیوں بار بار آتے ہو یہاں، کیا ہے یہاں پر، اگر میرے گھر پر چیکنگ کرنی ہے تو جوتے باہر نکالنا پڑیں گے، اندر میں جوتے پہن کر نہیں جانے دوں گی سمجھے تم لوگ‘‘۔

قابض بھارتی فوجی کی جانب سے کہا گیا کہ چپ چا بیٹھو، جس پر خاتون کا مزید کہنا تھا کہ ’’ہم ڈرنے والوں میں سے نہیں ہیں، کشمیر ہمارا ہے ہمارا، آپ کہاں سے آتے ہو، ہم ڈرنے والوں میں سے نہیں، ہم کسی سے نہیں ڈرتے‘‘۔

مقبوضہ کشمیر پولیس کے بیان میں الزام لگایا گیا ہے کہ افسر نے ’تلاشی پارٹی سے مزاحمت کی‘، پُرتشدد ہوگئیں اور ’دہشت گردوں کے پرتشدد اقدامات کی تعریف کرنے لگیں‘۔ تاہم خاتون افسر کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی ہے۔

پولیس کے مطابق افسر کو گرفتار کرکے برطرف کردیا گیا، ان پر بھارت کے انسداد دہشت گردی کے اہم قانون کے تحت فرد جرم عائد کی گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق برطرف اہلکار ایک خصوصی پولیس افسر تھیں، اس طرح کے اہلکار نچلے درجے کے پولیس افسر ہوتے ہیں جنہیں بنیادی طور پر بغاوت کیخلاف کارروائیوں کیلئے بھرتی کیا جاتا ہے۔

کشمیری پولیس کا مزید کہنا ہے کہ وہ اس بات کی بھی تحقیقات کر رہے ہیں کہ آیا اس پولیس افسر کے عسکریت پسندوں سے رابطے تھے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

News-in-Brief-Urdu

چارسدہ اورلکی مروت میں فائرنگ کے واقعات، 4افراد جاں بحق

مریم نواز 24 اپریل کو کراچی پہنچیں گی

مریم نواز 24 اپریل کو کراچی پہنچیں گی