in

مصر: افطاری بانٹنے والابچہ گاڑی کی ٹکر سے جاں بحق

مصر: افطاری بانٹنے والابچہ گاڑی کی ٹکر سے جاں بحق

مصر میں روزے داروں میں کھجور اور جوس کے پیکٹ تقسیم کرنے والا ایک 12 سالہ بچہ تیز رفتار گاڑی کی زد میں آکر اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھا۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق مصر کے شہر سمنود میں نور الدین جمعہ کے روز مغرب کے وقت روزے داروں میں کھجور اور جوس کے پیکٹ تقسیم کر رہا تھا کہ اس دوران اس نے سڑک پار کرنے کی کوشش کی لیکن اچانک ایک تیز رفتار گاڑی کے آنے سے بوکھلاہٹ کا شکار ہوگیا اور گاڑی نے اسے ٹکر مار دی۔

مقامی میڈیا اور عینی شاہدین کے مطابق تصادم اتنا زور دار تھا کہ نور الدین موقع پر ہی دم توڑ گیا، چھٹی جماعت کے طالبعلم نور الدین کی میت کو سمنود جنرل اسپتال منتقل کیا گیا۔

پولیس نے واقعے میں ملوث گاڑی والے کی تلاش کیلئے کارروائی شروع کردی ہے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

لاک ڈاؤن میں غریبوں کی سب سے زیادہ مدد کرنے والے سونو سود خود کورونا کا شکار ہوگئے ایسا پیغام جاری کردیا کہ آپ بھی داد دیں گے

لاک ڈاؤن میں غریبوں کی سب سے زیادہ مدد کرنے والے سونو سود خود کورونا کا شکار ہوگئے ایسا پیغام جاری کردیا کہ آپ بھی داد دیں گے

پاکستانی کوہ پیماؤں نے نیپال کی اناپورنا چوٹی سر کرلی

پاکستانی کوہ پیماؤں نے نیپال کی اناپورنا چوٹی سر کرلی