in

امریکی شہرانڈیاپولس میں فائرنگ کرنے والےکی شناخت ہوگئی

امریکی شہرانڈیاپولس میں فائرنگ کرنے والےکی شناخت ہوگئی

انڈیاپولس میں فیڈیکس کی عمارت میں فائرنگ کرنے والے شخص کی شناخت ہوگئی ہے۔ حملہ آور فیڈیکس کا سابق ملازم تھا اور اس کی عمر 19 برس تھی۔

امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق حملہ آور لڑکے کا نام برینڈن ہول تھا اور وہ پچھلے برس فیڈیکس میں کام کرتا تھا۔ ایف بی آئی نے پچھلے برس اپریل میں بینڈن ہول سے شاٹ گن رکھنے پر تفتیش بھی کی تھی اور بعد میں شاٹ گن تحویل میں لے لی گئی تھی۔

فائرنگ کے واقعے میں مرنے والے 8 افراد میں سے 4 کا تعلق انڈیاپولس کی سکھ برادری سے تھا۔ فوری طور پر یہ معلوم نہیں ہوسکا ہے کہ حملہ آور نے جن افراد کو ہلاک کیا ان کو وہ پہلے سے جانتا تھا یا اس واقعہ کا مقصد کیا تھا۔

اس عمارت میں تقریبا 4 ہزار افراد ملازمت کرتے ہیں۔ انڈیاپولس کی سکھ برادری نے اس واقعے کی مکمل تحقیقات کروانے کا فوری مطالبہ کیا ہے۔

جمعرات کی رات انڈیاپولس میں فیڈیکس کی عمارت میں فائرنگ کے واقعے میں 8 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئےتھے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

اہم خبر:بھارت ميں کرونا تيزی سے پھيلنے لگا

اہم خبر:بھارت ميں کرونا تيزی سے پھيلنے لگا

محبتیں،چاہتیں کاوہ منظرجس نے ارمینارانا خان کورُلا دیا

محبتیں،چاہتیں کاوہ منظرجس نے ارمینارانا خان کورُلا دیا