in

پرنس ہیری دادا کی آخری رسومات میں شرکت کیلئے برطانیہ پہنچ گئے

پرنس ہیری دادا کی آخری رسومات میں شرکت کیلئے برطانیہ پہنچ گئے

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق شہزادہ ہیری کے ہمراہ ان کی اہلیہ میگھن مارکل اور بچے نہیں تھے۔ وہ امریکا سے ہیتھرو ایئرپورٹ پہنچے۔ پرنس ہیری لاس اینجلس سے لندن پہنچنے کے بعد ابھی قرنطینہ میں ہیں۔

اطلاعات کے مطابق میگھن مارکل بھی ہیری کے ساتھ آنا چاہتی تھیں تاہم حاملہ ہونے کی وجہ سے ان کے ڈاکٹرز نے انہیں سفر نہ کرنے کا مشورہ دیا۔

واضح رہے کہ 9 اپریل کو ملکہ برطانیہ کے شوہر ڈیوک آف ایڈنبرا شہزادہ فلپ 99سال کی عمر میں انتقال کرگئے تھے۔ بکنگھم پیلس کے مطابق شہزاد فلپ کچھ دنوں سے بیمار تھے۔ پرنس فلپ کی آخری رسومات 17 اپریل کو ادا ہونگی۔

یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ شاہی ذمہ داریوں سے دستبرداری کے بعد گزشتہ سال پرنس ہیری اپنے اہل خانہ کے ہمراہ امریکا مقیم ہوگئے تھے۔

سابق برطانوی وزیر اعظم جان میجر کا اپنے انٹرویو میں کہنا تھا کہ شاہی خاندان کیلئے ڈیوک آف ایڈنبرا پرنس فلپ کے انتقال کا مشترکا غم باہمی اختلافات کو بھلا دینے کا ایک بہترین موقع ہے۔

اس سے قبل کینٹربری کیتھڈرل میں دعائیہ تقریب سے خطاب میں آرچ بشپ آف کینٹربری جسٹِن ویلبائے نے کہا تھا کہ شاہی خاندان کیلئے، دوسروں کی طرح، کسی طرح کے الفاظ ان کے غم کی گہرائی کو نہیں پہنچ سکتے۔ آرچ بشپ پرنس فلپ کی آخری رسومات کی پیشوائی کریں گے، جن میں شہزادہ ولیم اور شہزادہ ہیری بھی شریک ہوں گے۔

اس کے ساتھ ہی 17 اپریل کو ونڈزر کاسل کے سینٹ جارج چیپل میں پرنس فلپ کی تدفین کے ساتھ برطانیہ میں قومی سوگ ختم ہو جائے گا۔ اس روز برطانوی وقت کے مطابق سہ پہر تین بجے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی جائے گی۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

اہم خبر:مریم نواز آج ضمانت کیلئے عدالت میں پیش ہونگی

اہم خبر:مریم نواز آج ضمانت کیلئے عدالت میں پیش ہونگی

منشاء پاشا اورجبران ناصرکی شادی:  تصاویر دیکھیے

منشاء پاشا اورجبران ناصرکی شادی: تصاویر دیکھیے