in

بھارت:سیلفی بناتے ہوئے حادثہ،نوجوان ہلاک

بھارت:سیلفی بناتے ہوئے حادثہ،نوجوان ہلاک

بھارتی ذرائع ابلاغ سے جاری رپورٹس کے مطابق نوجوان اپنے دوستوں کے ہمراہ موٹرئیکل پر سیلفی بنا رہا تھا کہ اسے دوران موٹرئیکل اس سے بے قابو ہوگئی اور درخت سے جا ٹکرا گئی۔

حادثے میں سیلفی بنانے والا نوجوان ہلاک، جب کہ دیگر 2 دوست زخمی ہوگئے۔

نوجوان چلتی ہوئی موٹرسائیکل پر سیلفی بنانا چاہتا تھا، تاہم اس دوران موٹر سائیکل کی رفتار زیادہ تھی۔

سیلفی لینے کی کوشش میں جیسے ہی وہ کھڑا ہوا تو اپنا توازن برقرار نہ رکھ سکا اور موٹرسائیکل بھی اس کے کنٹرول سے باہر ہوگئی جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل بجلی کے گھمبے سے جا ٹکرائی۔

واقعہ بھارتی ریاست اترپردیش کے شہر بریلی میں پیش آیا۔ حادثے میں ہلاک نوجوان کی عمر 17 سال تھی، جو کالج کا طالب عکم تھا اور اپنے کالج کے دوستوں کے ہمراہ موٹرسائیکل پر علاقے کی سیر کیلئے نکلا تھا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت میں سب سے زیادہ سیلفی لینے کے دوران حادثات رونما ہوتے ہیں۔ ایک اندازے کے مطابق سال 2011 سے سال 2017 کے دوران بھارت میں سیلفی کے دوران اموات کے 259 واقعات رونما ہوئے۔

یو ایس نیشنل لائبریری آف میڈیسن کے مطابق سیلفی حادثات میں دوسرے نمبر پر روس، تیسرے پر امریکا اور چوتھے پر پاکستان ہے۔ یہ رپورٹ اکتوبر سال 2019 میں مرتب کی گئی تھی۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

جہانگیرترین کا معاملہ،ہم خیال ارکان کا وزیراعظم سے ملنے کا فیصلہ

جہانگیرترین کا معاملہ،ہم خیال ارکان کا وزیراعظم سے ملنے کا فیصلہ

جہانگیرترین پیپلزپارٹی میں جانا چاہتے ہیں تواستعفیٰ دیں،شاہ محمود

جہانگیرترین پیپلزپارٹی میں جانا چاہتے ہیں تواستعفیٰ دیں،شاہ محمود