in

بھارت میں کرونا ویکسین کی قلت ہونے لگی

بھارت میں کرونا ویکسین کی قلت ہونے لگی

رپورٹ کے مطابق کرونا سے متاثر ہونے والوں کی یومیہ تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، جب کہ مزید ایک لاکھ 31 ہزار 968 افراد کے وبا سے متاثر ہونے کی تشخیص ہوئی، وہیں 780 افراد ہلاک ہوئے۔

بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے بھی عوام سے کرونا ایس او پیز پر سختی سے عمل کرنے کی اپیل کی ہے۔ بھارتی وزیراعظم کا اپنے بیان میں عوام سے کہنا تھا کہ ریاستی حکومتوں نے حکمتِ عملی کے طور پر ویکسین لگانے پر زور دیا اور ٹیسٹنگ کو فراموش کر دیا۔

مودی نے مزید کہا کہ جیسے جیسے ویکسین تیار ہوتی جائے گی۔ اس کی فراہمی ممکن ہوتی جائے گی۔ آج اس بات کی ضرورت ہے کہ عوام گھبراہٹ کا شکار نہ ہو۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ویکسین کی کمی کی سب سے پہلی شکایت ریاست مہاراشٹرا سے موصول ہوئی۔ مہاراشٹرا کی وزارت صحت کے حکام کا کہنا تھا کہ اگر حکومت نے ویکسین کی نئی کھیپ نہیں دی تو آئندہ ہفتے چار پانچ دن ویکسی نیشن کا عمل مجبوراَ روکنا پڑے گا۔

ریاست مہاراشٹرا کی حکومت کا کہنا ہے کہ اس کی 15 لاکھ 76 ہزار خوراکیں تین دن میں ختم ہو جائیں گی۔ مرکزی حکومت سے ریاست نے ویکسین کی خوراکیں فراہم کرنے کی اپیل کی ہے۔ ریاست مہاراشٹرا میں یومیہ ساڑھے تین لاکھ سے چار لاکھ افراد کو ویکسین لگائی جا رہی ہیں اور اب تک 46 لاکھ افراد کو ویکسین لگائی جا چکی ہے۔

انڈیا ٹوڈے کا کہنا ہے کہ دہلی سے متصل نوائیڈا اور غازی آباد کے 12 اسپتالوں میں کہیں بھی ویکسین دستیاب نہیں۔ غازی آباد کے شہریوں کا کہنا ہے کہ دو روز سے ویکسین کی تلاش کر رہے ہیں لیکن نہیں ملی ہے۔ رپرٹس کے مطابق غازی آباد میں 12 ہزار خوراکیں اور نوائیڈا میں 13 ہزار خوراکیں ہی مزید دستیاب ہیں۔ غازی آباد اور نوائیڈا کے علاوہ بنارس اور جونپور میں بھی ویکسین کی قلت کی وجہ سے متعدد ویکسی نیشن مراکز بند ہو گئے ہیں۔

یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ بھارت حکومت کیجانب سے کرونا کیسز میں تیزی سے اضافے کے بعد ممبئی میں ہفتہ اتوار کو لاک ڈاؤن لگایا گیا ہے۔ اس دوران 5 سے زائد افراد کے ایک ساتھ جمع ہونے پر پابندی عائد ہے، جب کہ ریسٹورنٹس اور پبلک مقامات کو بھی بند کردیا گیا ہے۔ بھارتی ریاست مہاراشٹرا میں نہ صرف کرونا ویکسین کی قلت ہے بلکہ اسپتالوں میں بستر اور دوائیاں بھی کم پڑ گئی ہیں۔

حکومت کی جانب سے ممبئی کے بعد دیگر شہروں میں رات کا کرفیو بھی نافذ کیا گیا ہے۔ کہیں رات میں 9 بجے سے صبح کے 5 بجے تک تو کہیں 10 بجے سے 6 بجے تک کرفیو کو نافذ کیا گیا ہے۔ دہلی میں رات میں 10 بجے سے صبح کے پانچ بجے تک کرفیو نافذ کیا گیا ہے۔ جب کہ اترپردیش میں رات کے نو بجے سے صبح کے چھ بجے تک کرفیو نافذ کیا گیا ہے۔

دہلی، پنجاب، اترپردیش، مدھیہ پردیش، اڑیسہ، راجستھان، بھارت کے زیرِ انتظام کشمیر اور چھتیس گڑھ سمیت متعدد ریاستوں میں رات کا کرفیو لاگو کیا گیا ہے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

جنت مرزاپاکستان کی سب سےمقبول شخصیت بن گئیں

جنت مرزاپاکستان کی سب سےمقبول شخصیت بن گئیں

ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں کی تاحال ویکسینیشن نہ ہوسکی

ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں کی تاحال ویکسینیشن نہ ہوسکی