in

کروناویکسین دنیاکےہرفرد کو کب تک لگ جائیگی؟

کروناویکسین دنیاکےہرفرد کو کب تک لگ جائیگی؟

غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق آور ورلڈ ان ڈیٹا کے اعداد و شمار کہتے ہیں کہ اس وقت 138 ممالک میں ساڑھے 56 کروڑ خوراکیں فراہم کی گئی ہیں اور 30 مارچ 2021 تک تقریباً ایک کروڑ 39 لاکھ افراد کو خوراکیں دی جاچکی ہیں۔

بظاہر تو یہ ویکسین کی تعداد زیادہ نظر آتی ہے لیکن یہ دنیا کے 7 ارب 80 کروڑ افراد کے لحاظ سے صرف 7 اعشاریہ 2 فیصد لوگوں کی خوراک بنتی ہے اور وہ بھی صرف پہلا ڈوز۔ واضح رہے کہ خاص طور پر ایسی صورت میں جبکہ ان ویکسینوں کو اپنا پورا اثر دکھانے میں دو خوراکوں کی ضرورت ہوتی ہے۔

اگر اسی رفتار سے ویکسین لگائی جاتی رہی تو دنیا بھر تمام افراد کو ویکسین لگنے میں 3 سال سے بھی زیادہ کا وقت لگ سکتا ہے جس کا مطلب یہ ہے کہ اس دوران اس وبا کا خطرہ اپنی پوری شدت کے ساتھ منڈلاتا رہے گا۔ گو ویکسین لگنے کے بعد بھی کوئی ضمانت نہیں کہ کرونا کسی شخص کو متاثر نہ کرے لیکن ماہرین کی رائے میں بہرحال اس وائرس کی شدت وہ نہیں رہے گی جو بغیر ویکسین لگے شخص کے ساتھ پیش آ سکتی ہے۔ تاہم اس حوالے سے بھی حتمی طور پر کچھ نہیں کہا جاسکتا کیوں کہ ابھی دنیا کے ماہرین اس وائرس اور اس کی مختلف اقسام کو ٹھیک سے سمجھنے کے ہی مرحلے میں ہیں۔

اکانومسٹ انٹیلیجنس یونٹ کا کہنا ہے کہ امیر ممالک میں زیادہ تر بالغ آبادی کو سن 2022 کے وسط تک ٹیکے لگائے جا سکتے ہیں۔

معاشی لحاظ سے درمیانے درجے کے ممالک کے لیے یہ ٹائم فریم سن 2022 کے آخر تک یا سن 2023 کے اوائل تک جاسکتی ہے جبکہ دنیا کے غریب ترین ممالک میں بڑے پیمانے پر کرونا ویکسین لگنے کے لیے سن 2024 تک انتظار کرنا پڑ سکتا ہے وہ بھی اس صورت میں اگر انہیں ویکسین کی یہ سہولت دستیاب ہوجائے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

کلاسیکل گائیک استاد مبارک علی خان انتقال کرگئے

کلاسیکل گائیک استاد مبارک علی خان انتقال کرگئے

عدالت نے گلوکارہ میشا شفیع کو خوشخبری سنادی

عدالت نے گلوکارہ میشا شفیع کو خوشخبری سنادی