in

اردوان کی تجارت کیلئے اسلامی میگابینک قائم کرنیکی تجویز

اردوان کی تجارت کیلئے اسلامی میگابینک قائم کرنیکی تجویز

ترک صدر رجب طیب ایردوان نے اسلامی ممالک کی مالیاتی ضروریات کو پورا کرنے کیلئے اسلامی میگا بینک کے قیام کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

رجب طیب ایردوان نے  ڈی 8 تنظیم کے دسویں اجلاس سے بذریعہ وڈیو کانفرنس خطاب کرتے ہوئے تجویز دی کہ اسلامی ممالک تجارت کے فروغ کیلئے اسلامی میگا بینک قائم کریں۔

انہوں نے بتایا کہ ترکی کی جانب سے ڈی 8 ممالک کو تجارتی تعاون بڑھانے کیلئے حکمت عملی پر مبنی دستاویز ارسال کردی ہے، اسلامی ممالک میں رقوم کے تبادلے اور مالیاتی ضروریات کو پورا کرنے کیلئے ایک اسلامی میگا بینک کا قیام عمل میں لایا جائے اور تجارتی لین دین بھی غیرملکی زرمبادلہ کی بجائے مقامی کرنسیوں میں کیا جائے۔

ترک صدر نے اجلاس کی 4 سالہ صدارت کی ذمہ داری بنگلادیش کو سونپتے ہوئے کہا کہ پوری دنیا ایک سال سے وباء کا شکار ہے، ایسی صورتحال میں عالمی تعاون نہایت اہمیت کا حامل ہے۔

طیب اردوان کا کہنا ہے کہ ترکی نے مقامی طور پر  تیار کردہ ویکسین کے تجربات کرلئے ہیں اور بہت جلد یہ ویکسین تمام ممالک میں دستیاب ہوگی۔

ڈی 8 (ڈیولپنگ 8 کنٹریز) میں ترکی اور بنگلہ دیش کے علاوہ پاکستان، انڈونیشیا، ملائیشیا، ایران، نائجیریا اور مصر شامل ہیں۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

کوہاٹ: 16افراد کی لاشیں برآمد

کوہاٹ: 16افراد کی لاشیں برآمد

بغیراجازت عمرہ کرنےوالوں پر جرمانےکا فیصلہ

بغیراجازت عمرہ کرنےوالوں پر جرمانےکا فیصلہ