in

ٹیکساس: حملہ آور کی فائرنگ، ایک شخص ہلاک، 5 زخمی

ٹیکساس: حملہ آور کی فائرنگ، ایک شخص ہلاک، 5 زخمی

پولیس کے مطابق واقعہ ٹیکساس کے علاقے برائن کے صنعتی زون میں قائم پارک میں پیش آیا۔ زخمی ہونے والوں میں ایک اسٹیٹ ٹروپر بھی شامل ہے، جو حملہ آور کے تعاقب کے دوران زخمی ہوا۔ اسپتال انتظامیہ کے مطابق اسٹیٹ ٹروپر کی حالت خطرے سے باہر ہے تاہم اسے کافی زخمی آئے ہیں۔

اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے واقعہ میں زخمی ہونے والے دیگر افراد کی حالت بھی نازک ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ حملہ آور کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ حکام کے مطابق بظاہر لگتا ہے کہ حملہ آور قریب واقع کینٹ مور کیبںٹز کا ملازم تھا۔ فائرنگ کی وجہ جب کہ مرنے والے اور زخمی افراد کی شناخت سے متعلق پولیس کی جانب سے کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا۔

یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ فائرنگ کا واقعہ ایک ایسے لمحے میں پیش آیا، جب 2 گھنٹے قبل ہی امریکی صدر جو بائیڈن کی جانب سے گن کلچر کے قانون میں ترمیم کرنے اور اسے کم کرنے کا اعلان کیا تھا۔

واضح رہے کہ مارچ کے وسط سے امریکا کی مختلف ریاستوں میں لوگوں کو اندھا دھند فائرنگ کا نشانہ بنانے کے متعدد واقعات رونما ہوئے ہیں۔ ادھر جنوبی کیرولائنا میں پروفیشنل فٹ بالر نے ڈاکٹر، اس کی بیوی اور پوتوں سمیت 5 افراد کو قتل کرکے خودکشی کرلی۔

اس سے قبل امریکی ریاست کولوراڈو میں معروف گروسری اسٹور کنگ سپر میں حملہ آور نے فائرنگ کرکے پولیس اہل کار سمیت 10 افراد کو ہلاک کردیا تھا۔ پولیس کا کہنا تھا کہ مسلح شخص کی عوامی طور پر شناخت نہیں کی جاسکی اور وہ بھی اس پر تشدد کارروائی میں زخمی ہوا تاہم پولیس نے اس کے علاوہ مزید کوئی تفصیل نہیں بتائی۔

جائے وقوع کی ویڈیوز میں دیکھا جاسکتا ہے کہ باکسر شارٹس پہنے ایک نیم برہنہ شخص کو ہتھکڑی لگا کر اسٹور سے باہر لایا گیا اور اسٹریچر پر لٹا کر ایمبولینس میں داخل کردیا گیا جس کی ٹانگ سے خون بہہ رہا تھا اور وہ لنگڑا کر چل رہا تھا۔

یاد رہے کہ چند روز قبل ہی امریکا کی ریاست جارجیا کے شہر اٹلانٹا اور ایک نواحی علاقے میں 3 مساج پارلرز میں فائرنگ سے خواتین سمیت 8 افراد ہلاک ہوگئے تھے جن میں سے اکثر ایشیائی نژاد تھے۔

رواں ماہ اپریل کے آغاز پر امریکی ریاست کیلی فورنیا کے جنوبی شہر اورنج میں بھی حملہ اور نے فائرنگ کر کے 4 افراد کو ہلاک اور پانچویں کو زخمی کیا، وہ تمام ہلاک شدگان کو کسی نہ کسی طرح جانتا تھا۔ پولیس نے اب تک ہلاک شدگان کی شناخت ظاہر نہیں کی۔ مرنے والوں میں ایک کم سن بچہ بھی شامل تھا۔

حملہ آور کی شناخت مبینہ طور پر 44 سالہ شخص امینادب گونزالیز کے طور پر کی گئی۔ پولیس نے جائے واردات سے آٹومیٹک ہینڈ گن،پیپر سپرے کے ساتھ ایک بیک پیک ، ہتھکڑیاں اور بارودی مواد برآمد کیا ہے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

کے ڈی اے ڈائریکٹر سمیت 6افراد کو 7سال قید

کے ڈی اے ڈائریکٹر سمیت 6افراد کو 7سال قید

سیالکوٹ ائیرپورٹ پرانسانی اسمگلنگ کی کوشش ناکام،ایف آئی اے

سیالکوٹ ائیرپورٹ پرانسانی اسمگلنگ کی کوشش ناکام،ایف آئی اے