in

پہلے خلائی مشن کو 12 اپریل کو 60 برس ہوجائیں گے

پہلے خلائی مشن کو 12 اپریل کو 60 برس ہوجائیں گے

خلا میں جانے والے پہلے روسی خلا باز یوری گیگارن کے مشن کو اگلے ہفتے 60 برس مکمل ہوجائیں گے۔ 12 اپریل 1961 کو روسی خلا باز نے تاریخ رقم کی تھی۔

غیرملکی خبررساں ادارے کےمطابق یوری گیگارن کےوالد کارپینٹر اور ڈیری کے کاروبار سے وابستہ تھے۔ یوری گیگارن نے ابتدائی تربیت بطور اسٹیل ورکر حاصل کی جس کے بعد وہ فوج میں پائلٹ بن گئے۔ 27 برس کی عمر میں انھوں نے پہلا کامیاب خلائی مشن کیا اورخلائی جہاز واسٹوک پر خلا میں 108 گھنٹے گزارے۔

یوری گیگارن کی موت صرف 34 برس کی عمر میں ٹریننگ فلائٹ کے دوران ہوئی۔ اس حادثے کی تفصیلات کبھی جاری نہیں کی جاسکیں۔ اس وقت کی تحقیقات کی مطابق یوری گیگارن کا مگ 15 جنگی طیارہ فضا میں موسم کا حال بتانے والے غبارے سے ٹکرا گیا تھا۔ تاہم اس کی تصدیق نہ ہوسکی۔  کچھ لوگوں کا خیال تھا کہ یوری گیگارن نشے کی حالت میں تھے تاہم ان کے حادثے کی حتمی وجہ معلوم نہ ہوسکی۔

یوری گیگارن کے مجمسے اس وقت کی سویت یونین میں لگائے گئے اور لوگوں نے ان سے بے پناہ عقیدت کا اظہار کیا۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

چیمپئنز لیگ: ریل میڈرڈ، لیورپول کے بہترین گولز

چیمپئنز لیگ: ریل میڈرڈ، لیورپول کے بہترین گولز

نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف الیکٹرانکس نے الیکٹرانک ووٹنگ مشین تیار کرلی

نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف الیکٹرانکس نے الیکٹرانک ووٹنگ مشین تیار کرلی