بھارت ميں کرونا کے ايک ہی دن ميں مزيد ايک لاکھ کے قريب کيسز رپورٹ ہونے کے بعد دارالحکومت نئی دلی ميں 30اپريل تک رات کا کرفيو لگا ديا گيا۔
دارالحکومت میں کرفیو رات 10 سے صبح 5بجے تک نافذ رہے گا۔
بھارت میں کئی روز سے يوميہ ايک لاکھ کيسز رپورٹ ہو رہے ہیں۔ 24 گھنٹے کے دوران مزيد 96ہزار 557 کيسز سامنے آئے ہيں جبکہ 445 مريض ہلاک ہوگئے۔
بھارتی ریاست مہاراشٹرا، کرناٹک، چھتيس گڑھ، کيرالہ اور پنجاب کرونا سے سب سے زيادہ متاثر ہيں۔ سب سے زيادہ کيسز مہاراشٹرا ميں ہيں۔