in

خلاف قانون ویڈیوز یوٹیوب پرکم دیکھی جاتی ہیں

خلاف قانون ویڈیوز یوٹیوب پرکم دیکھی جاتی ہیں

اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق یوٹیوب کی ڈائریکٹرآف ٹرسٹ اینڈ سیفٹی جنیفر اوکونر کا کہنا ہے کہ قوانین کی خلاف ورزی کرنے والی ویڈیوز پر ویوز کی تعداد کم ہوتی ہے اور ہم چاہتے ہیں کہ کم ہی رہے، جس کےلیے ہماری ٹیمیں دن رات کام کررہی ہیں۔

یوٹیوب کے مطابق انکا خودکار نظام 94فیصد خلاف ورزی کرنے والے مواد کی نشاندہی کردیتا ہے اور ان میں سے 75فیصد ویڈیوز پر 10سے بھی کم ویوز آنے سے قبل ہی ازخود ڈیلیٹ کردیتا ہے۔ اس کام کےلیے یوٹیوب کی ٹیمیں سال 2017 سے ’وائلیٹف ویو ریٹ‘ کا استعمال کررہی ہیں۔ جس کے باعث 70فیصد خلاف ورزی کرنے والی ویڈیوز کا مواد کم ہوا ہے۔

گوگل کا یوٹیوبرز سے 24 فیصد ٹیکس کٹوتی کا فیصلہ

یوٹیوب کی ڈائریکٹر کا کہنا ہے کہ گوگل نے اپنے ویڈیو پلیٹ فارم کو محفوظ رکھنے کےلیے 20ہزار افراد کو اس کام پر مامور کیا ہے۔

گوگل اور یوٹیوب ان انٹرنیٹ سروسز میں سے ایک ہیں جن پر تنقید کی جاتی ہے کہ وہ غلط معلومات کی ترسیل کی روک تھام کےلیے ناکافی اقدام اٹھا رہی ہیں جس کے باعث متعدد افراد کو نقصان اٹھانا پڑتا ہے۔

کمپنی کی ڈائریکٹڑ کا کہنا ہے کہ سال 2018میں یوٹیوب نے اپنی کمیونٹی گائیڈ لائن کی اشاعت کی تھی جس کے بعد سے اب تک 8کروڑ 30لاکھ ویڈیوز ہٹائی جاچکی ہیں جبکہ 7ارب کمنٹس ڈیلیٹ کیے جاچکے ہیں۔

  ان کا کہنا ہے کہ ’وائلیٹف ویو ریٹ‘ سسٹم کے تحت ناصرف یوٹیوب کو نقصان دہ مواد کی نشاندہی کرنے میں مدد ملتی ہے بلکہ اس کی بہتری ممکن ہوجاتی ہے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

News-in-Brief-Urdu

کرک میں فائرنگ سے 5 افراد جاں بحق

MOON, PAKISTAN, EID UL ADHA

شمالی وزیرستان: 70 رکنی رویت ہلال کمیٹی تشکیل