in

اسرائیلی فورسز کی فائرنگ،فلسطینی شہید، اہلیہ زخمی

اسرائیلی فورسز کی فائرنگ،فلسطینی شہید، اہلیہ زخمی

فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ فلسطینی شہری گاڑی کے ذریعے حملہ کرنا چاہتا تھا، جس پر فائرنگ کی گئی۔ واقعہ منگل کے روز بر نبلا میں مقبوضہ مشرقی کنارے کے قریب پیش آیا۔

فلسطینی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ حملہ میں زخمی خاتون کو کمر پر گولیاں لگیں۔ فلسطین کی سرکاری سائٹ وفا کے مطابق فائرنگ کا واقعہ علی الصبح پیش آیا۔ جب جوڑا اپنی گاڑی میں سفر کر رہا تھا۔

دوسری جانب صیہونی افواج کے ترجمان کا کہنا ہے کہ حملہ آور گاڑی میں کارروائی کیلئے آرہے تھے جو رملا کے قریب قائم چیک پوائنٹ کے گرد و نواح میں کارروائیاں کرتے ہیں۔ ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ بر نبلا میں قائم یہ چیک پوائنٹ عارضی طور پر بنایا گیا ہے، جو آپریشن کے دوران قائم کیا گیا تھا۔ چیک پوائنٹ پر موجود فوجی اہل کار نے جب گاڑی کو تیزی سے اپنی جانب آتا دیکھا تو اسے احساس ہوا کہ یہ حملے کی نیت سے آرہے ہیں۔

فوجی اہل کار کی جانب سے حملے کو روکنے کیلئے فائرنگ کی گئی۔ سرکاری ویب سائٹ وفا کے مطابق شہید فلسطینی کی شناخت 42 سالہ اسامہ صدیق منظور کے نام سے کی گئی ہے۔

نیوز ایجنسی کے مطابق اس سے قبل پیر کو بھی مقامی فلسطینیوں اور اسرائیلی افواج کے درمیان جھڑپ ہوئی تھی۔

یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ قابض اسرائیلی فورسز کی جانب سے مشرقی کنارے پر تسلط سال 1967 میں ہونے والی 6 روز جنگ کے بعد سے قائم ہے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

عمرے کیلئے کروناویکسین لازمی قرار دیدی گئی

عمرے کیلئے کروناویکسین لازمی قرار دیدی گئی

کربلا میں پہلی پاکستان ڈیفنس ایکسپو کا انعقاد

کربلا میں پہلی پاکستان ڈیفنس ایکسپو کا انعقاد