in

نکسل باغیوں کےحملے میں 22بھارتی فوجی ہلاک

نکسل باغیوں کےحملے میں 22بھارتی فوجی ہلاک

الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز بھارتی ریاست چھتیس گڑھ کے ضلع بجاپور اور سکما کے جنگلات پرمشتمل ماؤ نواز باغیوں کے گڑھ سمجھے جانے والے علاقے میں 2ہزار سے زائد بھارتی سیکیورٹی فورسز کے اہلکاروں نے آپریشن شروع کیا۔

اس دوران ماؤ نواز باغیوں کے حملوں میں متعدد اہلکار ہلاک اور زخمی ہوگئے اور گزشتہ روز 5 اہلکاروں کی ہلاکت کی تصدیق کی تاہم بھارتی حکام نے جنگل سے مزید 17بھارتی فوجیوں کی لاشیں برآمد کی ہیں۔

ماؤ نواز باغیوں کے حملوں اور جھڑپوں میں کم از کم 22 اہلکار ہلاک اور 31 زخمی ہوئے ہیں جبکہ 7زخمیوں کو رائے پور منتقل کیاگیا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ باغیوں نے حملہ کرکے بھارتی فوجیوں کا اسلحہ، بلٹ پروف جیکٹس اور جوتے بھی اتار کرفرار ہوگئے ہیں۔

فوجیوں کی ہلاکت پر بھارتی صدر، وزیراعظم اور دیگر شخصیات نے دکھ کا اظہار کیا ہے جبکہ وزیر داخلہ داخلہ امیت شاہ نے آسام کی انتخابی ریلی بھی منسوخ کردی ہے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

کورونا وائرس کا شکار اکشے کمار ہسپتال منتقل  مداح تشویش میں مبتلا

کورونا وائرس کا شکار اکشے کمار ہسپتال منتقل  مداح تشویش میں مبتلا

کراچی ایئرپورٹ پر نجی طیارے کی ہنگامی لینڈنگ

کراچی ایئرپورٹ پر نجی طیارے کی ہنگامی لینڈنگ