in

اسپتال جلنےکےباوجودڈاکٹرز دل کا آپریشن کرتے رہے

اسپتال جلنےکےباوجودڈاکٹرز دل کا آپریشن کرتے رہے

روس کے ايک اسپتال ميں ایک اوپن ہارٹ سرجری کے دوران آگ بھڑک اٹھی لیکن ڈاکٹرز اس دوران بھی جان کی پرواہ کیے بغیر اپنا فرض نبھاتے رہے اور آپریشن مکمل کرکے ہی باہر نکلے۔

بليگووشينسک ميں ايک اسپتال کی چھت پرآگ بھڑک اٹھی تھی جس کے باعث شعلے لپک رہے تھے اور دھواں بھی ہر سو پھیل رہا تھا لیکن اس دوران آپریشن تھیٹر میں ایک اوپن ہارٹ سرجری بھی چل رہی تھی جسے وہاں موجود ڈاکٹروں نے رکنے نہیں دیا۔

اس دوران اسپتال کی بجلی بھی بند ہوگئی تھی تاہم سرجن حضرات نے ليمپ آن کرديے اور ايمرجنسی پنکھے چلا کر آپریشن جاری رکھا۔

اس دوران ديگرلوگ عمارت سے نکالے جاتے رہے اور فائر فائٹرزجانفشانی سے آگ بجھانے ميں مصروف رہے اور بالآخر آگ پر قابو پالیا۔ بعد ازاں سرجری کامیابی سے مکمل کرنے کے بعد مریض کو بھی اسپتال سے منتقل کردیا گیا۔ تمام ملک میں فرض شناسی اور بلند ہمتی کے اس مظاہرے پر ان سرجن اور دیگر ڈاکٹرز کو بہت سراہا گیا۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

برطانوی ارکان پارلیمنٹ کا وزیراعظم بورس جانسن کو احتجاجی خط

برطانوی ارکان پارلیمنٹ کا وزیراعظم بورس جانسن کو احتجاجی خط

اپرکوہستان: گاڑی پرفائرنگ، ایک ہی خاندان کے 4افراد جاں بحق

اپرکوہستان: گاڑی پرفائرنگ، ایک ہی خاندان کے 4افراد جاں بحق