in

صدام حسین مقدمےکی سماعت کرنےوالے جج انتقال کرگئے

صدام حسین مقدمےکی سماعت کرنےوالے جج انتقال کرگئے

العربیہ نیوز کی رپورٹ کے مطابق عراق میں سپریم جوڈیشل کونسل کے مطابق 52 سالہ الخلیفہ بغداد کے اسپتال میں کوویڈ-19 وائرس میں مبتلا تھے، الخلیفہ نے 1992ء میں بغداد یونیورسٹی سے قانون کی ڈگری حاصل کی تھی جبکہ سن2000ء میں جج مقرر کیا گیا تھا۔

ریٹائرڈ جسٹس الخلیفہ صدام حسین کے خلاف مقدمے کی کارروائی کے سربراہ تھے۔

اگست 2004ء میں صدام حسین اور ان کی حکومت کے خلاف مقدمے کی کارروائی میں بطور جج تقرر کے بعد الخلیفہ کو شہرت حاصل ہوئی۔ بعد ازاں انہوں نے صدام حسین کے خلاف اجتماعی نسل کشی کے الزام کے تحت مقدمے میں سینئر جج کا منصب سنبھالا۔

 اس مقدمے میں صدام حسین کے چچا زاد بھائی علی حسن المجید عُرف علی کیمیکل اور دیگر 5 ملزمان بھی شامل تھے۔ ان سب پر 1987-88ء کے دوران میں کردوں کے خلاف خونی مہم میں کردار ادا کرنے کے الزامات تھے۔

اس مقدمے کے نتیجے میں صدام حسین کو موت کی سزا سنائی گئی تھی اور فیصلے پر 30 دسمبر 2006ء کو عمل درآمد ہوا تھا۔

یاد رہے کہ الخلیفہ نے مقدمے کی کارروائی کے دوران میں کئی مرتبہ سابق صدر صدام کو کمرہ عدالت سے باہر بھی نکالا تھا جبکہ سماعت کے دوران الخلیفہ نے صدام حسین کو کئی دنوں تک قید تنہائی میں رکھنے کا حکم بھی دیا تھا۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

شادی سے ایک روز قبل افسوسناک واقعہ خوشیوں والا گھر ماتم کدہ بن گیا

شادی سے ایک روز قبل افسوسناک واقعہ خوشیوں والا گھر ماتم کدہ بن گیا

پیپلزپارٹی نےحکومتی اتحادیوں سےہاتھ ملایا، راناثناء اللہ

پیپلزپارٹی نےحکومتی اتحادیوں سےہاتھ ملایا، راناثناء اللہ