in

تائیوان میں ٹرین کا حادثہ، 36 افراد ہلاک

تائیوان میں ٹرین کا حادثہ، 36 افراد ہلاک

فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق واقعہ جمعہ کے روز مشرقی تائیوان میں پیش آیا۔ ریلوے پولیس کا کہنا ہے کہ اب تک 36 افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہوئی ہے۔ جاری بیان کے مطابق تاحال 72 افراد حادثے کا شکار ٹرین میں پھنسے ہوئے ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ حادثے کے وقت مذکورہ ٹرین ٹنل سے گزر رہی تھی۔ تائیوان صدر کی جانب سے واقعہ کی اطلاع ملتے ہی اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کرنے کے احکامات جاری کردئیے گئے۔ صدر کا اپنے بیان میں کہنا ہے کہ ہماری پہلی ترجیح پھسنے ہوئے افراد کو ریسکیو کرنا ہے۔

حادثہ صبح ساڑھے 9 بجے پیش آیا۔ حادثے کے فوراً بعد کی ایک مختصر ویڈیو بھی جاری کی گئی ہے جس میں امدادی کارکنوں کی آمد اور ٹوٹے دروازے کا منظر موجود ہے۔ ایک دوسری ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ٹنل کے باہر مذکورہ ٹرین کے 2 ڈبے بھی موجود ہیں۔

حادثے کا شکار ٹرین میں کل 8 ڈبے موجود تھے۔ جو دارالحکومت تائی پے سے جنوب مشرقی شہر کی جانب رواں دواں تھی۔ حادثہ ایک ایسے وقت میں ہوا جب لوگوں کی بڑی تعداد مقامی تہوار کے سلسلے میں سفر میں تھی۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Ptv Asad Umer Pc NCOC New 27-03

عوام کرونا ایس اوپیز پرسختی سے عمل کریں، اسد عمر

انٹرنیٹ مجھےمارڈالےگا،منگنی کےبعدہانیہ عامرکاخوف

انٹرنیٹ مجھےمارڈالےگا،منگنی کےبعدہانیہ عامرکاخوف