in

فرانس میں تیسری بار ملک گیر لاک ڈاؤن کا فیصلہ

فرانس میں تیسری بار ملک گیر لاک ڈاؤن کا فیصلہ

فرانسیسی صدر نے ملک بھر میں ایک بار پھر لاک ڈاؤن لگانے کا فیصلہ کرلیا۔

فرانس کے صدر ایمانوئل ماکروں نے ملک میں کرونا وائرس کے واقعات میں تیزی سے اضافے کے پیش نظر 3 اپریل سے تین ہفتوں کیلئے تیسری بار ملک گیر لاک ڈاؤن لگانے کا حکم دے دیا۔

قوم سے اپنے خطاب میں صدر ماکروں نے کہا کہ برطانیہ سے ابھرنے والی وائرس کی نئی قسم وباء کے اندر ایک اور وباء تخلیق کررہی ہے، جو کہیں زیادہ مہلک اور خطرناک ہے۔

فرانس میں لگنے والی نئی پابندیاں کم از کم تین ہفتے تک لاگو رہیں گی۔

حکام کو تشویش ہے کہ اگر کیسز پر قابو نہ پایا گیا تو بہت جلد اسپتالوں میں مریضوں کیلئے جگہ کم پڑ جائے گی۔

لاک ڈاؤن کے دوران تعلیمی ادارے، ہوٹلز، ریسٹورانٹس، تفریحی مقامات سمیت بڑے تجارتی مراکز بھی بند رہیں گے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

مریم سیاست چھوڑکر بیرون ملک جانے کی خواہشمندنہیں، اعظم نذیرتارڑ

مریم سیاست چھوڑکر بیرون ملک جانے کی خواہشمندنہیں، اعظم نذیرتارڑ

ڈرامہ سیریل نند کی عکس بندی مکمل

ڈرامہ سیریل نند کی عکس بندی مکمل