in

کیلیفورنیا میں فائرنگ سے بچے سمیت 4 افراد ہلاک

کیلیفورنیا میں فائرنگ سے بچے سمیت 4 افراد ہلاک

امریکی خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹ پریس کے مطابق واقعہ جنوبی کیلیفورنیا کے علاقے اورنج میں پیش آیا، جہاں حملہ آور نے کمرشل عمارت کے باہر فائرنگ کرکے 4 افراد کو ہلاک جب کہ متعدد کو زخمی کردیا۔

فائرنگ کی اطلاع ملنے پر فوری طور پر پولیس اہل کار وہاں پہنچے، جس پر گن مین نے ان کی جانب بھی فائر کیا۔ فائرنگ کے تبادلہ میں حملہ آور زخمی ہوا، جسے گرفتار کرکے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

مذکورہ عمارت 2 منزلہ ہے، جس میں متعدد کمپنیوں کے دفاتر موجود ہیں۔ عمارت لنکن ایوینیو کے علاقے اونج میں واقع ہے جو لاس اینجلس شہر میں ہے۔ پولیس کے مطابق واقعہ شامل ساڑھے 5 بجے پیش آیا۔

پولیس کے مطابق حملہ آور نے عمارت کی دوسری منزل پر فائرنگ کی۔ پولیس اس معاملے کو بھی سلجھانے کی کوشش کر رہی ہے کہ تجارتی اور کمرشل عمارت میں بچہ کیسے آیا۔ عمارت میں انشورنس اور کونسلنگ کے دفاتر بھی موجود ہیں۔Police reported "multiple victims" at the scene in Orange, California

حملے کے بعد شام 7 بجے تک عمارت اور علاقے کو کلیئر قرار دے دیا گیا تھا۔

گورنر کیلیفورنیا کی جانب سے واقعہ پر شدید دکھ اور غم کا اظہار کیا گیا ہے۔ گورنر گیوئن نیوسوم کا کہنا تھا کہ دکھ کی اس گھڑی میں غمزدہ خاندانوں کے ساتھ ہیں۔ یہ دلخراش اور افسوس ناک واقعہ ہے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

اصلی بیگمزتویہ ہیں،پاکستانی صحافیوں کیلئےپوجابھٹ کی تعریف

اصلی بیگمزتویہ ہیں،پاکستانی صحافیوں کیلئےپوجابھٹ کی تعریف

Rahim Yar Khan

رحیم یارخان: سائبیرین پرندوں کا شکار کرنے والا شکاری گرفتار