in

بیس سال بعد رہا ہونےوالا فلسطینی دوبارہ گرفتار

بیس سال بعد رہا ہونےوالا فلسطینی دوبارہ گرفتار

فلسطینی قیدی کی 20سال بعد اسرائیلی جیل سے رہائی پر بیوی دلہن کی طرح سج کراپنے شوہر کا والہانہ استقبال کیا اور اہلخانہ نےگھر میں جشن منایا، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

قابض اسرائیلی فوج کو اہلخانہ کی خوشیاں ہضم نہیں ہوئیں اور چند گھنٹوں بعد ہی مجد بربر کو دوبارہ گرفتار کرلیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ایک ویڈیو جنگل کی آگ کی طرح وائرل ہو رہی ہے جس میں اسرائیلی جیل سے 20 سال بعد رہائی پانے والے مجد بربر کو کار میں اپنے گھر آتے دیکھا جاسکتا ہے۔ اس موقع پر شدید جذباتی مناظر دیکھنے کو ملے۔

اپنے شوہر کے استقبال کے لیے فاطمہ بربر دلہن کی تیار ہوئیں اور پہلی ہی جھلک دیکھ کر دیوانہ وار بھاگتے ہوئے گلے لگ گئیں۔ اہلخانہ نے 20 سال بعد رہائی کی خوشی میں گھر میں جشن کی تقریب رکھی جس میں اہل محلہ نے بھی شرکت کی۔

قابض اسرائیلی فوج کو مجد بر بر کے اہل خانہ کی یہ خوشیاں پسند نہیں آئیں اور صرف چند گھنٹوں بعد ہی دوبارہ گھر پر چھاپا مارا اور مجد بربر کو زبردستی گرفتار کرلیا گیا۔ اس دوران بھی مجد بربر فلسطین کی جدوجہد آزادی کے حق میں ہی نعرے لگائے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

سندھ: شادی اور دیگر تقریبات پرپابندی، کاروباری سرگرمیاں بھی محدود

سندھ: شادی اور دیگر تقریبات پرپابندی، کاروباری سرگرمیاں بھی محدود

کشمیرکاز سےکسی بھی وزیراعظم نے غداری نہیں کی،علی محمدخان

کشمیرکاز سےکسی بھی وزیراعظم نے غداری نہیں کی،علی محمدخان