in

افغانستان: فائرنگ سے3خواتین پولیو ورکرز جاں بحق

افغانستان: فائرنگ سے3خواتین پولیو ورکرز جاں بحق

افغان نیوز ایجنسی کے مطابق ننگزہار اور جلال آباد میں پولیو ورکرز پر فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں 3خواتین ورکرز جاں بحق ہوئیں۔

فائرنگ کا پہلا واقعہ جلال آباد کے ضلع مجبورآباد میں پیش آیا جہاں موٹر سائیکل سوار مسلح افراد نے بچوں کو گھر گھر پولیو کے قطرے پلانے والی خاتون ورکر کو فائرنگ کرکے قتل کردیا۔ واقعے کے محض 1گھنٹے بعد جلال آباد کے ہی علاقے لال قاسم آغا میں بھی نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی جس سے دو خاتون پولیو ورکز جاں بحق ہوگئیں۔

افغانستان میں بچے اور خواتین بھی گردے فروخت کرنے لگے

نامعلوم افراد کے حملے میں جاں بحق ہونے والی خواتین پولیو ورکرز کی شناخت بصیرہ، ثمینہ اور نگینہ کے نام سے ہوئی ہے تاہم حملوں کی ذمہ داری کسی گروپ نے قبول نہیں کی ہے۔

واضح رہے کہ پولیس ورکرز خواتین کو سیکیورٹی فراہم نہیں کی گئی تھی۔

یاد رہے کہ افغانستان پولیو زدہ ممالک میں پہلے نمبر پر براجمان ہے جہاں رواں برس 23 نئے پولیو کیسز سامنے آئے جبکہ گزشتہ برس 310بچوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی تھی۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

بھارتی گلوکار کار حادثے میں ہلاک

بھارتی گلوکار کار حادثے میں ہلاک

ایبٹ آباد:تیندوا گاؤں والوں کے ہاتھوں ہلاک،بزرگ زخمی

ایبٹ آباد:تیندوا گاؤں والوں کے ہاتھوں ہلاک،بزرگ زخمی