in

پولینڈ: سرکاری گھوڑوں، کتوں کو پینشن دینےکا اعلان

پولینڈ: سرکاری گھوڑوں، کتوں کو پینشن دینےکا اعلان

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق پولینڈ کی حکومت نے سرکاری حکام کے ساتھ سراغ رسانی کا کام کرنے والے کتوں اور انھیں دشوار گزار راستوں سے گزارنے والے گھوڑوں کو ریٹائرمنٹ کے بعد انہیں پینشن کی مد میں 600 سے 1400ڈالر دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

پولینڈ حکومت کا کہنا ہے کہ ریٹائرمنٹ کے بعد یہ جانور اکثر سروس میں رہنے والے افراد کے پاس ہی چلے جاتے ہیں، ایسے جانوروں کے مالی اخراجات برداشت نہ کرنے والے افراد نے وزارت داخلہ سے اپیل کی ہے ان کی مالی مدد کی جائے۔

مدد کی اپیل پر پولینڈ کی وزارتِ داخلہ نے فیصلہ کیا کہ سروس سے ریٹائر ہونے والے جانوروں کےمالک کو ان کی پینشن دی جائے گی تاکہ انہیں پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

پولش وزیر داخلہ ماریوس کامینسکی کا کہنا ہےکہ یہ ہماری ذمہ داری بنتی ہےکہ جو جانور ہمیں کئی خطرناک مجرم پکڑنے اور کئی اہلکاروں کی جان بچانے میں پیش پیش رہے انہیں ریٹائرمنٹ کے بعد مالی امداد فراہم کی جائے۔

واضح رہے رپورٹ کے مطابق اس نئے قانون سے پولینڈ میں 1200 کے قریب کتے اور 60 گھوڑے مستفید ہوں گے جبکہ وزیر داخلہ نے بتایا ہےکہ ہر سال جرمن اور بیلجیم شیفررڈ کی 10فیصد تعداد ریٹائر ہوجاتی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ریٹائر ہونے والے کتوں کا علاج مہنگا ہوتا جس کیلیے پینشن بہت اہم کردار کرے گی اور دونوں جانوروں کو دی جانے والی پینشن کی حد 600 سے 1400 ڈالر تک ہوگی۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی نے تعمیراتی اجازت نامے آسان بنادیئے

سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی نے تعمیراتی اجازت نامے آسان بنادیئے

رمضان المبارک میں مساجد کھلی رہیں گی، وفاقی وزیر

رمضان المبارک میں مساجد کھلی رہیں گی، وفاقی وزیر