in

نہر سوئز میں پھنسا کارگو جہاز نکال لیا گیا

نہر سوئز میں پھنسا کارگو جہاز نکال لیا گیا

مصر کی نہر سوئز میں پھنسے دیو ہیکل جہاز کو نکال لیا گیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کی مصر کی نہر سوئز میں پھسنے مال بردار ایور گیوئن جہاز کو نکال لیا گیا ہے، تاہم یہ واضح نہیں کیا گیا کہ سمندر راہداری کو دیگر جہازوں کیلئے کب تک کھولا جائے گا۔

انچ کیپ شپنگ سروس کی جانب سے مائیکرو بلاگنگ سائٹ پر اس بات کی تصدیق کی گئی کہ نہر سوئز میں پھنسے مال بردار جہاز کو نکال لیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ نہر سوئز میں پھسنا مال بردار جہاز کی لمبائی 400 میٹر اور وزن 2 لاکھ 24 ہزار ٹن ہے۔ سوئز کنال اتھارٹی کے مطابق جہاز اس وقت نہر میں پھنسا تھا، جب شدید آندھی اور گرد کے طوفان کے باعث حد نگاہ تک کچھ نظر نہیں آرہا تھا۔

دیو ہیکل جہاز پھنسے سے نہر سوئز سے گزرنے والے دیگر جہاز بھی پھنس گئے تھے۔ ماہرین کا کہنا تھا کہ نہر کی 150 برس کی تاریخ میں ایسا انوکھا واقعہ پہلی دفعہ دیکھنے میں آیا۔

یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ نہر سوئز سے دنیا کے 30 فیصد تجارتی بحری جہاز روزانہ گزرتے ہیں۔ ایشیا سے یورپ کیلئے دوسرا راستہ افریقہ سے ہوکر گزرتا ہے، جس پر ایک ہفتے کا سفر زیادہ لگتا ہے۔ اس جہاز کی 10 کروڑ ڈالر کی انشورنس موجود ہے۔

ایور گیوئن جہاز رکاوٹ بننے کے بعد 10 ایسے ٹینکر جن میں 1 کروڑ 30 لاکھ بیرل کروڈ آئیل موجود تھا، متاثر ہوئے، جس کی وجہ سے عالمی مننڈی میں تیل کی قیمت میں 2 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ سوئز کنال اتھارٹی کے مطابق 2020 میں نہر سوئز سے 19 ہزار سے زائد جہاز گزرے تھے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پشاور: چاولوں سے بھرا ٹرالر لوٹنے پر 2افراد گرفتار

پشاور: چاولوں سے بھرا ٹرالر لوٹنے پر 2افراد گرفتار

سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر بھی ارطغرل ڈرامے کی شوٹنگ کی جگہ پہنچ گئے؟ تفصیلات اور مزید تصاویر منظرعام پر

سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر بھی ارطغرل ڈرامے کی شوٹنگ کی جگہ پہنچ گئے؟ تفصیلات اور مزید تصاویر منظرعام پر