in

کینیڈا:چاقو سے حملہ، خاتون ہلاک، متعدد زخمی

کینیڈا:چاقو سے حملہ، خاتون ہلاک، متعدد زخمی

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق حملہ آور نے پبلک لائبریری کے اندر اور باہر موجود لوگوں پر چاقو سے حملہ کیا۔ پولیس نے مشتبہ شخص کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کردی۔

واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ میں صرف ایک ہی حملہ آور ملوث تھا۔ پولیس کے مطابق حملے میں زخمی ہونے والے افراد کو اسپتال لے جایا گیا، جہاں ایک شخص زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔ دیگر زخمی افراد فی الحال اسپتال میں ہی زیر علاج ہیں۔

پولیس کی جانب سے حملہ آور اور متاثرہ افراد کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی ہے۔ حکام کے مطابق حملے میں ہلاک ہونے والی خاتون ہیں، جو حملہ آور کا پہلا شکار تھیں۔

حملہ دوپہر کے وقت کیا گیا، لائبریری مصروف ترین علاقے میں واقع ہے، جہاں قریب ہی خریداری کے مراکز بھی ہیں۔ واقعہ کے وقت کی ویڈیوز بھی راہ گیروں کی جانب سے بنائی گئیں، جنہیں فوری طور پر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ بھی کیا گیا۔ ویڈیوز سامنے آنے پر لوگوں میں مزید خوف و ہراس پھیل گیا۔

کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈیو نے واقعہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے متاثرہ افراد کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ اپنے پیغام میں کینیڈا کے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ دکھ کی اس گھڑی میں غم زدہ خاندان کے ساتھ ہیں۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

اہم خبر:کرونا سے پنجاب ميں صورت حال بدترين،کیسز میں اضافہ

اہم خبر:کرونا سے پنجاب ميں صورت حال بدترين،کیسز میں اضافہ

کراچی سے چوری کی گئی گاڑی حیدرآباد سے برآمد

کراچی سے چوری کی گئی گاڑی حیدرآباد سے برآمد