in

بھارتی وزیراعظم کی بنگلہ دیش آمد پر احتجاج، 4افراد ہلاک

Bangladesh protest

رائٹرز نیوز ایجنسی سے گفتگو کرتے ہوئے پولیس افسر رفیق اسلام نے بتایا کہ ’’مظاہرین جب پولیس اسٹیشن میں زبردستی داخل ہوئے تو انہیں منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس کی شیلنگ اور ربڑ کی گولیاں چلانے پڑی‘‘۔

بھارتی وزیراعظم آزادی کی گولڈن جوبلی اور شیخ مجیب الرحمن کے یوم پیدائش کی تقریبات میں شرکت کے لیے بنگلہ دیش میں موجود ہیں۔ مرحوم شیخ مجیب الرحمن ملک کی موجودہ وزیر اعظم شیخ حسینہ کے والد ہیں۔

مظاہرین کا تعلق حفاظت اسلام بنگلہ دیش گروپ سے ہے۔

ایک اور پولیس افسر محمد علاؤالدین کا کہنا تھا کہ فائرنگ سے زخمی ہونے والے 8 افراد کو اسپتال منتقل کیا گیا تھا جس میں سے 4 افراد دم توڑ گئے۔

جمعہ کو عہدیداروں اور عینی شاہدین نے بتایا کہ مظاہرین کے 2 گروپوں کے درمیان جھڑپوں کے بعد پولیس نے آنسو گیس اور ربڑ کی گولیوں کا استعمال کرتے ہوئے منتشر کیا جس سے متعدد افراد زخمی ہوئے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

ریشماں جیسی ممتاز،بڑے پلیٹ فارم کی منتظر

ریشماں جیسی ممتاز،بڑے پلیٹ فارم کی منتظر

موہن جودڑو کی قدیم تہذیب کئی روایات کی امین ہے

موہن جودڑو کی قدیم تہذیب کئی روایات کی امین ہے