in

مصر: دو ٹرینیں ٹکرا گئیں، 32افراد جاں بحق، متعدد زخمی

مصر: دو ٹرینیں ٹکرا گئیں، 32افراد جاں بحق، متعدد زخمی

مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں 2 ٹرینوں میں تصادم کے باعث 30 سے زائد مسافر جاں بحق اور 100 سے زائد زخمی ہوگئے۔

عرب میڈیا کے مطابق جمعہ کو قاہرہ میں حادثہ اس وقت پیش آیا جب چند نامعلوم افراد نے سوہاگ نامی اسٹیشن کے قریب ٹرین کی ہنگامی بریکس لگا دیں، جس کے نتیجے میں پیچھے سے آنیوالی ٹرین اس سے ٹکرا گئی، حادثے کے نتیجے میں بوگیوں میں آگ لگ گئی اور گاڑیاں پٹری سے اتر گئیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق واقعے کی تحقیقات جاری ہیں جبکہ پولیس نے دونوں ڈرائیورز کو گرفتار کرلیا ہے۔

محمکہ صحت کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ حادثے میں 32 سے زائد مسافر جاں بحق اور 108 زخمی ہوئے ہیں، کئی زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

مصر کے مقامی میڈیا میں بتایا گیا ہے کہ درجنوں ایمبولینسز جائے وقوعہ بھیج دی گئیں، زخمیوں کو مراگاہ، تہتہ اور سوہاگ کے اسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے۔

مصری وزیراعظم ڈاکٹر مصطفیٰ بدبولی نے حادثے کی خبر سنتے ہی تمام ریاستی اداروں کو متحرک کردیا، حادثے کے حوالے سے کرائسز سیل میں انفارمیشن سینٹر بھی قائم کیا گیا ہے جو ضروری معلومات وزیراعظم ہاؤس کو فراہم کر رہا ہے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

ویڈیو: پشاور میں طلبہ کاانوکھا احتجاج، سڑک پر کلاس لگالی

ویڈیو: پشاور میں طلبہ کاانوکھا احتجاج، سڑک پر کلاس لگالی

برازیل: ایک دن میں ایک لاکھ سے زیادہ کروناکیسز رپورٹ

برازیل: ایک دن میں ایک لاکھ سے زیادہ کروناکیسز رپورٹ